ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سجاد لون صرف 6 ایم ایل اے کے ساتھ جموں و کشمیر کا وزیر اعلی بننا چاہتے تھے: گورنر ملک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-16
in تازہ تریں
A A
سجاد لون صرف 6 ایم ایل اے کے ساتھ جموں و کشمیر کا وزیر اعلی بننا چاہتے تھے: گورنر ملک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی/ 16 ستمبر
پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون 2018 میں اسمبلی کی تحلیل سے ٹھیک پہلے جموں و کشمیر کے وزیر اعلی بننا چاہتے تھے حالانکہ ان کے پاس صرف چھ ایم ایل اے تھے۔
اُس وقت کے جموں کشمیر کے آخری گورنر ستیہ پال ملک نے ’دی وائر‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں 2018 میں ان کے ذریعہ جموں و کشمیر اسمبلی کی تحلیل سے قبل پردے کے پیچھے کی سیاسی چالوں پر روشنی ڈالتے ہوئے لون کو مرکز کا منظور نظر‘ قرار دیا۔
ملک نے کہا کہ انہوں نے لون سے کہا تھا کہ وہ انہیں 87 رکنی ایوان میں اس حمایت کے بارے میں لکھیں۔ لون نے کہا کہ ان کے پاس چھ ایم ایل اے ہیں لیکن ”مجھے بتایا کہ اگر آپ مجھے حلف دلائیں تو میں ایک ہفتے میں اپنی اکثریت ثابت کردوں گا“۔
جموں کشمیر کے سابق گورنرنے ان حالات کے بارے میں بات کی جن میں انہوں نے نومبر 2018 میں اسمبلی کو تحلیل کر دیا حالانکہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس (این سی) کی حمایت سے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔
محبوبہ کی سربراہی میں پی ڈی پی،بی جے پی حکومت اس سے قبل جون 2018 میں بی جے پی کے اتحاد سے باہر ہونے کے بعد گر گئی تھی۔
ملک نے کہا کہ انہوں نے لون سے کہا تھا، ”یہ گورنر کا کردار نہیں ہے اور میں ایسا نہیں کروں گا۔ سپریم کورٹ مجھے کوڑے لگائے گی۔ اگلے دن سپریم کورٹ کہے گی کہ آپ ایوان کو طلب کریں۔ تم ہار جاو¿ گے‘میں ایسا نہیں کروں گا“۔
گورنر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پی ڈی پی،این سی،کانگریس اتحاد کو اکثریت حاصل ہو سکتی ہے لیکن ”بے وقوفی‘ سے انہوں نے کوئی رسمی میٹنگ نہیں کی اور نہ ہی کوئی قرارداد منظور کی اور نہ ہی ’خاتون (محبوبہ) کو حمایت کا خط دیا‘۔
ملک نے کہا کہ انہوں نے اس وقت کے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے صورتحال کے بارے میں بات کی تھی اور مرکز سے ہدایات مانگی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جیٹلی سے کہا تھا کہ اگر انہیں محبوبہ مفتی کا خط ملتا ہے جس میں حکومت بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے تو میں انہیں حلف کے لیے بلانے کا پابند ہوں۔”مرکز نے مجھے کوئی مشورہ نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ میں جو مناسب سمجھوں کروں“۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے نومبر 2018 میں اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا۔
محبوبہ مفتی 56 ایم ایل ایز کی حمایت کے ساتھ گورنر ہاو¿س پہنچنا چاہتی تھیں جن میں کانگریس اور این سی شامل تھے، لیکن جموں میں راج بھون کی فیکس مشین خراب ہونے کی وجہ سے یہ خط نہیں پہنچایا جا سکا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ کے سرنکوٹ میں سڑک حادثہ، کم سے کم 7 افراد زخمی

Next Post

بچہ ہسپتال بمنہ میں تعمیر شدہ نئے ۰۰۵ بستروں والے ہسپتال منتقل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بچہ ہسپتال بمنہ میں تعمیر شدہ نئے ۰۰۵ بستروں والے ہسپتال منتقل

بچہ ہسپتال بمنہ میں تعمیر شدہ نئے ۰۰۵ بستروں والے ہسپتال منتقل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.