ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریاسی میں ہائی برڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-15
in تازہ تریں
A A
ریاسی میں ہائی برڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/15 ستمبر

پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک ہائی برڈ جنگجو کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ظفر اقبال ولد کریم بخش ساکن بال انگرالہ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا جو پاکستانی جنگجو ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں تھا۔

بیان میں کہا گیا”گرفتار شدہ ہائبرڈ جنگجو کا بھائی محمد اسحاق لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو تھا جس کو راجوری میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں مارا گیا تھا جبکہ اطلاعات کے مطابق اس کا ایک رشتہ دار عبدالرشید ساکن لادھ پاکستان میں ہے اور وہاں ملی ٹنٹوں کے ساتھ کام کر رہا ہے “۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے ظفر اقبال کو پلاسو نولہ علاقے سے گرفتار کرکے اس کی پوچھ تاچھ کی۔انہوں نے کہا کہ دوران پوچھ تاچھ ظفر اقبال نے جنگجو ¶ں کے ساتھ رابطہ ہونے کے بارے میں اور جرائم انجام دینے کے بارے میں اعتراف کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ کے انکشاف پر پولیس، فوج کی 58 آر آر اور سی آر پی ایف کی126 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے انگرالہ جنگل میں ایک آپریشن شروع کر دیا جس دوران ایک کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا گیا۔

بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک پستول (گلاک)، چار پستول میگزین‘22 گولیاں اور ایک گرینیڈ شامل ہے ۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ ظفر اقبال کے انکشاف پر ایک لاکھ81 ہزار رویے نقدی بھی بر آمد کئے گئے جس کو ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنا تھا۔

دریں اثنا ایس ایس پی ریاسی امت گپتا نے اس کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو ظفر اقبال ملی ٹنٹ تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھا اور اس کی گرفتاری سے ایک بڑی ملی ٹنٹ کارروائی کو ٹالا گیا۔

گپتا نے کہا کہ پاکستانی ہینڈلرس جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں دریائے لدر سے 42 سالہ خاتون کی لاش بر آمد

Next Post

جموں وکشمیر: راجوری سڑک حادثے میں 2 کمسن بچوں سمیت7 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جموں وکشمیر: راجوری سڑک حادثے میں 2 کمسن بچوں سمیت7 زخمی

جموں وکشمیر: راجوری سڑک حادثے میں 2 کمسن بچوں سمیت7 زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.