جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکول خود ہی فیس مقرر نہیں کرسکتے : ایف ایف آر سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-13
in تازہ تریں
A A
عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکول خود ہی فیس مقرر نہیں کرسکتے : ایف ایف آر سی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/13 ستمبر
جموں و کشمیر فیس فیگزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی (ایف ایف آر سی) نے عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی سکولوں کی طرف سے خود ہی اسکولی فیس مقرر کرنے کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔
ایف ایف آر سی کے چیئرمین‘ جسٹس مظفر حسین عطار کا کہنا ہے کہ عدالت کی طرف رجوع کرنے والے جن اسکولوں نے خود ہی فیس مقرر کی ہے ‘نے عدالت عظمیٰ اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔انہوں نے کہا”عدالت عظمیٰ، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور قانون کے حکم کی خلاف ورزی کرکے (کچھ) سکولوں نے خود ہی فیس سٹریکچر مقرر کیا ہے “۔
جسٹس عطار کا کہنا تھا”ایسے سکولوں کا یہ طرز عمل غیر قانونی ہے کیونکہ فیس سٹریکچر عدالت عظمیٰ اور جموں و کشمیر اور لداخ ہوئی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف طے کیا گیا ہے لہذا اس فیس سٹریکچر کو قانون تسلیم نہیں کرے گا“۔
 چیئرمین کا کہنا ہے کہ عوامی و قانونی اہمیت کا سوال یہ ہے کہ جب عدالت ایف ایف آر سی کے فیس ریگولیشن آرڈر پر روک لگاتی ہے تو کیا ایک اسکول کو خود ہی فیس طے طاور وصول کرنے کی اجازت ہے ۔انہوں نے کہا”اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی صورت میں سکولوں کو قانون کے مطابق خود ہی فیس مقرر کرنے اور وصول کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے “۔
عطار کا کہنا تھا”ایسے اسکولوں کو ہائی کورٹ سے درخواست کرنی ہوگی کہ وہ ان کی طرف سے دائر عرضی پر فیصلہ سنائیں یا ہائی کورٹ سے وضاحت حاصل کرنی ہوگی کہ وہ قانون کے مطابق طلبا کا فیس مقرر کرنے اور وصول کرنے کا جواز رکھتے ہیں یا نہیں“۔
چیئرمین کا بیان میں کہنا ہے کہ ایسے دیگر سکول بھی ہیں جن کا ایف ایف آر سی نے پہلے ہی فیس مقرر کیا ہے ‘ یہ اسکول اس تازہ فیس ریگولیشن پر مطمئن نہیں ہیں،لہذا انہوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس پر ایف ایف آر سی کے فیس ریگولیشن احکامات کو تعطل میں رکھا گیا ہے ۔
جسٹس عطار نے کہا”ہائی کورٹ کی طرف سے ایف ایف آر سی کے فیس ریگولیشن آرڈر پر روک لگانے کے پیش نظر یہ اسکول اپنی مرضی کے مطابق فیس مقرر نہیں کرسکتے ہیں“۔
ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے تمام نجی اسکول انتظامیوں کو قانون کے مطابق عمل کرنا ہوگا اور قانون کے مطابق ہی فیس مقرر اور وصول کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نجی اسکول کسی بھی صورت میں خود ہی فیس مقرر اور وصول نہیں کر سکتے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں 25 سالہ نوجوان کو اپنے ہی گھر میں لٹکے ہوئے پایا گیا

Next Post

سی بی آئی چھاپہ ماری:دھاندلیوں میں ملوث اہلکاروں کو بخشا نہیں جائے گا: رینہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا

سی بی آئی چھاپہ ماری:دھاندلیوں میں ملوث اہلکاروں کو بخشا نہیں جائے گا: رینہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.