اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’گپکار اتحاد بہت جلد ٹوٹ جائیگا‘یو ٹی کا اگلا وزیر اعلیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-04
in مقامی خبریں
A A
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

سرینگر//
جموںکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) یونٹ کے صدر رویندر رینا نے ہفتے کے روز بتایا کہ کانگریس ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے اور یوٹی میں اُس کا وجود ہی ختم ہو کررہ گیا۔
رینا نے کہاکہ بی جے پی دن بدن جموںکشمیر مضبوط ہورہی ہے اور نہ صرف اگلی حکومت بھاجپا کی ہوگی بلکہ وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہی ہوگا ۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی ) کا اتحاد بھی ٹوٹ جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایک نیوز پورٹل سے بات چیت کے دوران کیا۔
رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں کانگریس کا اب کوئی وجود ہی نہیں کیونکہ جس لیڈر کے بل بوتے پر وہ یہاں سرگرمیاں چلا رہے تھے وہ اب اپنی نئی پارٹی تشکیل دینے کے کام میں مصروف ہے ۔
اُن کے مطابق کانگریس کی کشتی میں کانگریسیوں نے ہی سوراخ کیا ہے اور یہ پارٹی اب ڈوبنے کے قریب پہنچ گئی ۔
بی جے پی کی جانب سے کانگریس میں پھوٹ ڈالنے کے بارے میں رویندر رینا نے کہاکہ جس پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہم اُنہیں کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ،کانگریس کو خود کانگریسوں نے نقصان سے دوچار کیا اور اس ضمن میں بی جے پی پر الزام عائد کرنا آسمان کو تھوکنے کے برابر ہے ۔
چناؤ میں کانگریس کی جانب سے بھاجپا کو ٹکر دینے کے بارے میں رویندر رینا نے کہاکہ جس پارٹی میں اب کوئی لیڈر بچا ہی نہیں وہ کیا ٹکر دے گی ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ جس طرح سے کانگریس کے سینئر لیڈران دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں اسی طرح گپکار اتحاد بھی عنقریب ٹوٹ جائے گا۔
رینا نے کہا کہ بھاجپا جموں وکشمیر میں دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے اور آنے والے چناو میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت بنائے گی اور وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہی ہوگا۔
بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ترنگا مہم کے دوران وادی کشمیر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ وہاں کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے ہندو، مسلمان، سکھ ، عیسائی اور دوسرے طبقوں کے لو گ مل جل کر بھاجپا اُمیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریںگے ۔
بی جے پی لیڈران کا آزاد گروپ میں شامل ہونے کے بارے میں رویندر رینا نے کہاکہ ہم ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں شامل ہونے میں یقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کی جانب سے پارٹی تشکیل دینے سے بھارتیہ جنتاپارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجباغ میں غیر مقامی مزدورہلاک‘ ساتھی زخمی

Next Post

جہلم میں غرقآب ہوئے مزدور کی لاش دو روز بعد بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

2026-10-18
کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
Next Post
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

جہلم میں غرقآب ہوئے مزدور کی لاش دو روز بعد بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.