اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیجریوال حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-02
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو دہلی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جس میں حکمراں پارٹی کو 58 ووٹ ملے ۔
دہلی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ‘تحریک اعتماد’ پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے ان لوگوں نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف پوری طرح سے من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی کہ انہوں نے شراب پالیسی میں پیسے کھائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوامی زندگی میں ہیں۔ عوامی زندگی میں آدمی کو کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ فوراً منیش سسودیا نے بیان دیا کہ میں ہر طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہوں۔ سی بی آئی اور ای ڈی جو بھی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں، انہیں جانچ کرنی چاہئے ۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ مسٹر سسودیا نے یہ دھمکی نہیں دی کہ میں آپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔ سی بی آئی نے 14 گھنٹے تک اس رقم کی تلاش کی۔ سب کچھ دیکھا گدے اور تکیے کو پھاڑ دیا اور دیواروں کو بھی چیک کیا۔ لیکن ان کا کچھ پتہ نہیں چلا اور 14 گھنٹے کی طویل تفتیش کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے ۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے منیش سسودیا سے چھ سات گھنٹے تک گہرائی سے پوچھ گچھ کی۔ میں ٹی وی پر دیکھ رہا تھا کہ یہ لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ جواب کیوں نہیں دے رہے ؟ جبکہ اس نے تمام جوابات دیئے ۔ سی بی آئی والوں نے پوچھے گئے تمام سوالوں کے تمام جوابات دیے اور سی بی آئی اہلکار پوری طرح مطمئن ہو کر ان کے گھر سے نکل گئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سی بی آئی منیش سسودیا کے گاؤں گئی۔ وہاں کے سبھی گاؤں والوں سے پوچھا کہ منیش سسودیا نے کوئی جائیداد، مکان یا زرعی زمین خریدی ہے ، لیکن وہاں بھی سی بی آئی کو کچھ نہیں ملا۔ پھر ان کے لاکر چیک کرنے گئے ۔ سی بی آئی نے محسوس کیا تھا کہ لاکر میں زیورات، رقم اور جائیداد کے کاغذات ہوں گے ۔ لیکن لاکر میں تقریباً 70-80 ہزار روپے کے چند زیورات ہی ملے ۔ سب کچھ چیک کرنے کے بعد بھی کچھ نہیں ملا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آدھار نے 6 سال سے لاپتہ 21 سالہ معذور شخص کو خاندان سے ملایا

Next Post

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباحہ میں زلزلے کے جھٹکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
ایران میں1.6شدت کازلزلہ، 5 افراد ہلاک

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباحہ میں زلزلے کے جھٹکے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.