ہفتہ, نومبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسلام 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسلام 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’۲۰۷۰تک مسلمانوں کی تعداد۳ء۶ ؍ارب سے تجاوز کرنے کا امکان، ہندوؤں کی تعداد بھی بڑھے گی مگر عالمی آبادی میں تناسب کم ہوگا‘

(سرینگر؍۱۹نومبر)

متعلقہ

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘

’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عزم برقرار‘

پیو ریسرچ سینٹر کی جاری کردہ ایک نئی تحقیق کے مطابق، اسلام۲۰۳۵ تک عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو۲۰۷۰تک دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد۳ء۶؍ارب سے تجاوز کر جائے گی، جبکہ عیسائیوں کی تعداد تین ارب سے کچھ کم رہنے کا امکان ہے۔

تحقیق کے مطابق، بھارت اور دنیا بھر میں ہندوؤں کی مجموعی تعداد۲۰۲۰؍میں۱ء۲؍ارب سے بڑھ کر۲۰۷۰تک۱ء۴؍ارب ہونے کی توقع ہے۔

تاہم، دنیا کی باقی آبادی، یعنی ہندوؤں کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد، اس سے بھی تیز رفتار سے بڑھیں گے۔ نتیجتاً، عالمی آبادی میں ہندوؤں کا تناسب معمولی طور پر کم ہو جائے گا اور۲۰۲۰میں۱۵فیصد سے گھٹ کر۲۰۷۰ میں۱۴ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

۲۰۲۰ سے۲۰۷۰کے درمیان دنیا کی مجموعی آبادی میں۲۹ فیصد اضافہ متوقع ہے، جبکہ عیسائیوں کی تعداد میں۳۰ فیصد اور مسلمانوں کی تعداد میں۸۰ فیصد اضافہ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پیو کی آبادیاتی پیش گوئیوں کے مطابق، بڑے مذاہب میں نئے پیروکاروں کے اضافے کا سب سے بڑا ذریعہ بالغ افراد کا مذہب تبدیل کرنا نہیں بلکہ ان گروہوں میں پیدا ہونے والے بچے ہیں۔

پیو کے مطابق۲۰۲۰ سے۲۰۲۵کے دوران مسلمانوں میں فی خاتون شرحِ پیدائش۳ء۱ بچوں کی رہی، جبکہ عیسائی خواتین میں یہ شرح۲ء۵ تھی۔ دیگر تمام مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں اوسط شرحِ پیدائش۱ء۶ رہی، جو آبادی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری۲ء۱ کی شرح سے کم ہے۔

اگر موجودہ آبادیاتی رجحانات برقرار رہے تو۲۰۲۰ سے۲۰۷۰ کے درمیان بھارت میں ہندوؤں کی تعداد میں۱۷ کروڑ۶۰ لاکھ کا اضافہ متوقع ہے۔

تحقیق کے مطابق، بھارت میں مجموعی شرحِ پیدائش گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران تیزی سے کم ہوئی ہے، تاہم بھارتی مسلمانوں میں ہندوؤں کے مقابلے میں فی خاتون بچوں کی تعداد اب بھی زیادہ ہے۔ پیو کی پیش گوئیوں کے مطابق‘۲۰۲۰میں بھارت کی مذہبی آبادی میں ہندوؤں کا تناسب۷۹ء۴ فیصد تھا، جو۲۰۷۰ تک کم ہو کر۷۵ء۸  فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اس کے برعکس، بھارت میں مسلمانوں کا تناسب ۲۰۲۰میں۱۵ء۲ فیصد سے بڑھ کر۲۰۷۰ تک۱۹ء۶فیصد ہونے کی توقع ہے۔ بھارت سے باہر ہندو آبادی میں متوقع اضافے کا بڑا حصہ پاکستان، جہاں پانچ ملین سے زائد اضافے کا امکان ہے، اور امریکہ، جہاں چار ملین سے زائد اضافہ متوقع ہے، سے ہوگا۔

پیو کی پیش گوئیوں کے مطابق‘امریکہ دنیا کی پانچویں بڑی ہندو آبادی والا ملک بن جائے گا، جبکہ نیپال اور بھارت دنیا کے ایسے دو ممالک رہیں گے جہاں ہندو اکثریت میں ہوں گے۔

تحقیق میں بدھ مت کے پیروکاروں کی تعداد اور عالمی آبادی میں ان کے تناسب، دونوں میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کی ایک وجہ چین، جنوبی کوریا اور جاپان کی مجموعی آبادی میں متوقع کمی بھی ہے۔

اگر حالیہ رجحانات جاری رہے تو۲۰۷۰ تک دنیا کے نصف سے زائد عیسائی سب صحارا افریقہ میں آباد ہوں گے۔ اس دوران جمہوریہ کانگو، امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں عیسائیوں کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن جائے گا۔

امریکہ میں بھی عیسائی اکثریت برقرار نہیں رہے گی، تاہم عیسائی وہاں سب سے بڑا مذہبی گروہ رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان ۲۰۷۰ک دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن جائے گا، اس کے بعد بھارت، نائجیریا اور انڈونیشیا کا نمبر ہوگا۔ فی الحال انڈونیشیا دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔

دنیا کے کئی ممالک میں ایسے افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو خود کو کسی مذہب سے وابستہ نہیں کرتے، جن میں ملحد، لاادری اور مذہبی وابستگی سے آزاد افراد شامل ہیں۔

چین کو الگ رکھتے ہوئے، جہاں مذہب سے غیر وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن آبادی میں تیزی سے کمی متوقع ہے، پیو کے مطابق دنیا کے دیگر حصوں میں ایسے افراد کی تعداد۲۰۷۰تک۱۸کروڑ سے زیادہ بڑھ جائے گی۔

پیو کے مطابق، مذہب سے غیر وابستہ افراد پہلے ہی۱۰ ممالک میں آبادی کی اکثریت ہیں، جن میں جمہوریہ چیک، جاپان، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، یوروگوئے اور ویتنام شامل ہیں۔ پیش گوئی ہے کہ۲۰۷۰تک جنوبی کوریا، فرانس اور برطانیہ بھی اس فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئے چیف سیکریٹری ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

Next Post

’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے صرف بیانات دینا کافی نہیں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘
اہم ترین

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘

2026-11-20
’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عزم برقرار‘
اہم ترین

’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عزم برقرار‘

2026-11-20
وزیر اعلیٰ کا منصوبوں کی بروقت تکمیل، سائبر سکیورٹی اور شہریوں کیلئے سہل خدمات پر زور
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا منصوبوں کی بروقت تکمیل، سائبر سکیورٹی اور شہریوں کیلئے سہل خدمات پر زور

2026-11-20
’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے صرف بیانات دینا کافی نہیں ‘
اہم ترین

’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے صرف بیانات دینا کافی نہیں ‘

2026-11-20
نئے چیف سیکریٹری  ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی  وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات
اہم ترین

نئے چیف سیکریٹری ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

2026-11-20
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

جے کے ایس ایس بی نقل معاملہ چار سرکاری ملازمین سمیت۲۰؍ گرفتار

2026-11-20
ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار‘سرینگر میں ایک اور سرد رین رات درج
اہم ترین

موسم خشک لیکن سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

2026-11-20
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

کانگریس کا مرکز پر جموں کشمیر  میں معمول کے حالات بحال  کرنے میں ناکامی کا الزام

2026-11-20
Next Post
’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے صرف بیانات دینا کافی نہیں ‘

’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے صرف بیانات دینا کافی نہیں ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.