ہفتہ, نومبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جے کے ایس ایس بی نقل معاملہ چار سرکاری ملازمین سمیت۲۰؍ گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ایجنسیاں )

جموں؍۱۹ نومبر

متعلقہ

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘

’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عزم برقرار‘

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان میں نقل کرانے کی سازش کے معاملے کی تحقیقات کے دوران چار سرکاری ملازمین کی مبینہ شمولیت بھی سامنے آئی ہے۔ جموں پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اب تک اس معاملے میں۲۰؍افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین امتحانی مراکز سے سوالنامہ باہر نکال کر وہاں کھڑی گاڑیوں میں موجود نوجوانوں تک پہنچاتے تھے، جس کے عوض امیدواروں سے مبینہ طور پر بھاری رقم وصول کی گئی۔

پولیس کے مطابق نقل کے اس نیٹ ورک کے لیے مختلف امتحانی مراکز کے باہر الگ الگ ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کے دوران تین امتحانی مراکز کے باہر سے آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا، جن کا منصوبہ الیکٹرانک آلات کے ذریعے امتحانی مراکز کے اندر موجود چھ امیدواروں تک سوالات کے جوابات پہنچانا تھا۔

تحقیقات میں ایک اور امتحانی مرکز کے باہر بھی اسی نوعیت کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، جہاں سے مزید کچھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے مبینہ طور پر نقل کرانے کے لیے جمع کی گئی بڑی مقدار میں نقدی بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزمان نے بتایا کہ نقل کے لیے استعمال کیے جانے والے الیکٹرانک آلات چند روز قبل ہی خریدے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ آلات۲۰۰ سے۳۰۰میٹر کے فاصلے تک آپس میں منسلک رہ سکتے ہیں۔ اب پولیس ان آلات کی خریداری کے ذرائع اور انہیں امیدواروں تک پہنچانے کے طریقہ کار کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پورے نیٹ ورک میں امتحانی مراکز کے اندر اور باہر موجود افراد کو الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ باہر موجود افراد سوالات کے جوابات تیار کرکے الیکٹرانک آلات کے ذریعے اندر موجود امیدواروں تک پہنچاتے تھے، جبکہ بعض سرکاری ملازمین مبینہ طور پر سوالنامے امتحانی مراکز سے باہر پہنچانے کا کام کرتے تھے۔

واضح رہے کہ۱۵ نومبر کو منعقدہ جے کے ایس ایس بی اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان میں نقل کرانے کی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے آٹھ وائرلیس سیٹ، تقریباً۲۲ موبائل فون اور پانچ چار پہیہ گاڑیاں برآمد کی تھیں۔ ایس ایس پی جموں کی نگرانی میں ایس ڈی پی او دومانہ کی قیادت میں تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم خشک لیکن سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

Next Post

نئے چیف سیکریٹری ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘
اہم ترین

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘

2026-11-20
’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عزم برقرار‘
اہم ترین

’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عزم برقرار‘

2026-11-20
وزیر اعلیٰ کا منصوبوں کی بروقت تکمیل، سائبر سکیورٹی اور شہریوں کیلئے سہل خدمات پر زور
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا منصوبوں کی بروقت تکمیل، سائبر سکیورٹی اور شہریوں کیلئے سہل خدمات پر زور

2026-11-20
’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے صرف بیانات دینا کافی نہیں ‘
اہم ترین

’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے صرف بیانات دینا کافی نہیں ‘

2026-11-20
اسلام 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ
اہم ترین

اسلام 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ

2026-11-20
نئے چیف سیکریٹری  ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی  وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات
اہم ترین

نئے چیف سیکریٹری ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

2026-11-20
ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار‘سرینگر میں ایک اور سرد رین رات درج
اہم ترین

موسم خشک لیکن سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

2026-11-20
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

کانگریس کا مرکز پر جموں کشمیر  میں معمول کے حالات بحال  کرنے میں ناکامی کا الزام

2026-11-20
Next Post
نئے چیف سیکریٹری  ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی  وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

نئے چیف سیکریٹری ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.