(ایجنسیاں )
سرینگر؍۱۹ نومبر
وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور معروف سیاحتی مقامات پر درجۂ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کو پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی۲ء۸ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گل مرگ میں منفی۱ء۰ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، حکام نے بتایا۔
شوپیاں جموں و کشمیر کا سرد ترین مقام رہا، جہاں کم سے کم درجۂ حرارت منفی۳ء۴ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق، سری نگر میں بھی اس موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی، جہاں کم سے کم درجۂ حرارت منفی۰ء۲ سینٹی گریڈ رہا، جو موسمی اوسط سے۰ء۹ ڈگری کم ہے۔
جنوبی کشمیر میں وادی کے داخلی مقام قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی۰ء۸ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع معروف سیاحتی مقام گل مرگ میں منفی۱ء۰ سینٹی گریڈ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں منفی۲ء۸ سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
شمالی کشمیر کے کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی۱ء۳ سینٹی گریڈ رہا، جبکہ کوکرناگ میں کم سے کم درجۂ حرارت۱ء۰ سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ماہ رواں کے اختتام تک وادی میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا، جبکہ آنے والے دنوں میں رات کے درجۂ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔










