جمعرات, نومبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے گووردھن پوجا پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-12
in قومی خبریں
A A
’گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کھل اٹھا‘

FILE - Prime Minister Narendra Modi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کل توتوکوڈی کا دورہ کریں گے

سونیا گاندھی نے 2004 میں وزیر اعظم کا عہدہ ٹھکرانے کے فیصلے کے پس پردہ ‘ حقائق کے ادراک ‘ کو یاد کیا

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز گووردھن پوجا کے موقع پر ملک کے عوام کو دلی مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی، جوش و خروش، خوشی اور خوشحالی لے کر آئے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، گووردھن پوجا کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارک باد۔ یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں نئی توانائی اور جوش و خروش پیدا کرے۔ میری پراتھنا ہے کہ ہر ایک کی زندگی میں خوشی، اچھی قسمت اور خوشحالی مسلسل بڑھتی رہے۔
مبارک باد کے ساتھ وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک اشلوک بھی شیئر کیا، جس میں بھگوان شری کرشن کی گووردھن دھاری کی شکل کا ذکر کیا گیا ہے۔ گووردھن دھاری سے مراد بھگوان شری کرشن کی وہ شکل ہے، جس میں انہوں نے برج کے لوگوں کو موسلا دھار بارش سے بچانے کے لیے گووردھن پہاڑ کو اپنی انگلی پر اٹھا لیا تھا۔
گووردھن پوجا، جسے انّ کوٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، روایتی طور پر ملک کے کئی حصوں میں دیوالی کے اگلے دن منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار بھگوان شری کرشن کے اس واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب انہوں نے بھگوان اندر کی جانب سے برسائی گئی موسلا دھار بارش سے ورنداون کے باشندوں اور ان کے مویشیوں کو بچانے کے لیے گووردھن پہاڑ کو اپنی چھوٹی انگلی پر اٹھا لیا تھا۔ اس واقعے کو عاجزی، عقیدت اور فطرت کے تئیں اظہار تشکر کی اہمیت کی یاد دہانی سمجھا جاتا ہے۔
اس تہوار کے موقع پر خصوصی پوجا، مذہبی تقریبات اور انّ کوٹ تیار کیا جاتا ہے۔ انّ کوٹ مختلف قسم کے کھانے کی اشیا پر مشتمل ہوتا ہے، جسے بھگوان شری کرشن کو بھوگ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ مندروں اور گھروں میں خصوصی طور پر بھوگ لگانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کل توتوکوڈی کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کل توتوکوڈی کا دورہ کریں گے

2026-11-12
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
قومی خبریں

سونیا گاندھی نے 2004 میں وزیر اعظم کا عہدہ ٹھکرانے کے فیصلے کے پس پردہ ‘ حقائق کے ادراک ‘ کو یاد کیا

2026-11-12
امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
قومی خبریں

گجرات کو 2028 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: شاہ

2026-11-12
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

حیدرآباد میں 13 اور 14 نومبر کو ‘بھارت سمٹ، 70 ممالک کے تقریباً ایک ہزار نمائندے شریک ہوں گے: خورشید

2026-11-12
’وہ تمہیں بھی مار ڈالیں گے‘:اندرا کے قتل کے بعد سونیا نے راجیو سے وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنے کی التجا کی تھی
اہم ترین

’وہ تمہیں بھی مار ڈالیں گے‘:اندرا کے قتل کے بعد سونیا نے راجیو سے وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنے کی التجا کی تھی

2026-11-08
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

ملک کا میٹرو نیٹ ورک 2014 کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا بڑھ کر 26 شہروں میں 1200 کلومیٹر تک پہنچ گیا: مودی

2026-11-06
ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے برطانیہ کے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے لندن میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا

2026-11-06
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے وزارتِ ریلوے کو پی ایم سوریہ گھر ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا

2026-11-06

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.