نئی دہلی، 27 اکتوبر (یو این آئی) فوجی سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ نے منگل کو گڑھوال خطے میں مانا اور جوشی مٹھ کا دورہ کیا اور فوجی تیاریوں نیز سرحدی علاقے کی ترقی کے لیے فوج کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کی لگن، فرض شناسی اور مشکل حالات میں کام کرنے کی صلاحیت کی ستائش کی۔
اس دوران فوج کے سربراہ کو علاقے میں فوجی تیاریوں، جنگی صلاحیت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے بدلتے ہوئے سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال، فوجی صلاحیت میں مسلسل بہتری اور چوکس رہنے پر زور دیا۔
فوجی سربراہ نے ہندوستان کے پہلے گاؤں مانا کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سیاحت کو فروغ دینے، علاقے کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور مقامی لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے مواقع بڑھانے کے لیے فوجی جوانوں اور مقامی باشندوں کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے سرحدی علاقوں کی برادریوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے پائیدار ذرائع تیار کرنے کے لیے ہندوستانی فوج کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔







