جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی نے ایک بار پھر زیر سماعت قیدیوں کا معاملہ عدلیہ کے سامنے اٹھایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-30
in تازہ تریں
A A
قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

نئی دہلی/۳۰جولائی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت نے عدالتی شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع کو تیز کیا ہے اور ہندوستان میں زندگی اور کاروبار کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ انصاف میں آسانی بھی ضروری ہے ۔
مودی نے انصاف کے انتظار میں جیلوں میں زیر سماعت قیدیوں کامعاملہ عدلیہ کے سامنے ایک بارپھراٹھایا اور ضلعی ججوں سے کہا کہ وہ اسے حل کرنے کی کوششیں تیز کریں اور اس معاملے کو ایک مہم کے طور پر دیکھیں۔ مسٹرمودی آل انڈیا ضلعی سطح کی قانونی خدمات کے افسران کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
یہ اپنی نوعیت کا پہلا انعقاد ہے جس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس یو یو للت، ڈی وائی چندر چوڑ، وزیر قانون کرن رجیجو اور ریاستی وزیر ایس پی بگھیل، سپریم کورٹ کے دیگر ججز، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، ریاستی سطح کی قانونی خدمات کے اتھاریٹی کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے چیئرمین شامل تھے ۔
وزیر اعظم نے کہا”یہ وقت آزادی کے امرت کال کا وقت ہے ۔ یہ ان قراردادوں کا وقت ہے جو اگلے۲۵سالوں میں ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے ۔ ملک کے اس امرت سفر میں ایز آف ڈوئنگ (کاروبار کرنے میں آسانی) اورایز آف لیونگ (زندگی کی آسانی) کی طرح ہی ایز آف جسٹس (انصاف میں آسانی) بھی اتنا ہی ضروری ہے “۔
مودی نے کہا کہ سماج میں عدالتی فیصلے دینا جتنا ضروری ہے ، اتنا ہی ضروری ہے کہ ہر شخص کو آسانی سے انصاف ملے ۔ عدالتی نظام تک لوگوں کی رسائی آسان ہوا۔ انہوں نے کہا ”سماج میں عدالتی نطام تک لوگوں کی رسائی کو آسان بنانے میں لوگوں کو انصاف دلانے میں عدالتی شعبے میں بنیادی سہالیات کا تعاون اہم ہے “۔
وزےر اعظم نے کہا”گزشتہ آٹھ برسوں میں ملک کے عدالتی نظام کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے تیزی سے کام ہوا ہے ۔ ای کورٹس مشن کے تحت ملک میں ڈیجیٹل عدالتیں شروع کی جا رہی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جیسے جرائم کےلئے۲۴گھنٹے چلنے والی عدالتوں نے کام شروع کر دیا ہے ۔ عوام کی سہولت کے لیے عدالتوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے انفراسٹرکچر کو بھی بڑھایا جا رہا ہے ۔“
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘جموںشاہراہ پر ٹریفک جزوی طور بحال

Next Post

ریاسی میں کوٹھے کے گرجانے سے دو افراد از جان، چار زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
Next Post
ریاسی میں کوٹھے کے گرجانے سے دو افراد از جان، چار زخمی

ریاسی میں کوٹھے کے گرجانے سے دو افراد از جان، چار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.