ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کوشش!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-24
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈرگس….گولی سے زیادہ تباہ کن

اسے کہتے ہیں وفاداری !

               اللہ میاں کی قسم! ہمارا بھی تو ایسا ہی ماننا ہے اور جاننا بھی کہ…….  کہ آپ کے اور ہمارے ہاتھ میں صرف کوششیں کرنا ہے، نتائج اللہ میاں کے ہاتھ میں ہیں، کسی اور کے ہاتھ میں نہیں، آپ کے اور نہ ہمارے۔ لیکن…….  لیکن مسئلہ کوشش کا ہے کہ ہم سے کوشش بھی نہیں ہو پاتی، ہم کوشش بھی نہیں کرتے ہیں…….  اور جب ہم کوشش ہی نہیں کریں گے تو صاحب! نتیجہ کہاں سے آئے گا…….  کہیں سے نہیں آئے گا، بالکل بھی نہیں آئے گا۔اب دیکھیے اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے…….  معاف کیجیے، فرمانا ہے…….  یہ فرمانا ہے کہ ان کی حکومت، ویسے ہمیں اب بھی یقین نہیں آ رہا ہے کہ ان کی کوئی حکومت ہے بھی، خیر! وزیرِ اعلیٰ صاحب کا فرمانا ہے کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر کے ہر ایک علاقے میں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے اور سو فیصد ہے۔یقین کریں کہ ان کے بیان سے کوئی بھی خوش ہوتا، ہم بھی…….  لیکن وہ کیا کہتے ہیں نا کہ مجھے کیا برا تھا مرنا، اگر’ اعتبار‘ ہوتا…….  بس بات اعتبار کی ہے، اور کم بخت اعتبار ہی تو نہیں ہے، وزیرِ اعلیٰ صاحب کی اس بات کا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں……. ہم تو اب بھی یہ مان کے چلے ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ صاحب دن، ہفتے، مہینے اور سال گن رہے ہیں اور اس لیے گن رہے ہیں کہ ان کا جاننا اور ماننا ہے کہ وہ پانچ سال بعد حساب دیں گے اور…….  اور اسی لیے وہ کوشش بھی، معاف کیجیے، کوشش ہی نہیں کر رہے ہیں، اس بات کی کوشش کہ حکومت کے پانچ برسوں میں ان کا لوگوں سے کیا ہوا ہر ایک وعدہ پورا ہو جائے گا، آہستہ آہستہ اور آہستہ سہی…….  لیکن پورا ہو جائے گا۔اس لیے جب وزیرِ اعلیٰ صاحب نے یہ کہا…….  ہمارا مطلب ہے کہ جب انہوں نے یہ فرمانا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں تو…….  تو اللہ میاں کی قسم! ان کی اس بات پر ہمیں بالکل بھی یقین نہیں آیا اور دل نے چاہا کہ ہم انہیں بتائیں…….  یہ بتائیں کہ وزیرِ اعلیٰ صاحب! اقتدار میں آپ کی چالیس فیصد مدت مکمل ہو گئی ہے اور آپ خود سے پوچھ لیجیے کہ کیا آپ نے ۴۰ فیصد وعدوں کو پورا کیا ہے…….  یقیناً نتائج اللہ میاں کے ہاتھوں میں ہیں، لیکن آپ کیجیے نا…….  کوشش۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرما سے پہلے بجلی بحران کی دستک

Next Post

طبی اخراجات کی ادائیگی  کے قواعد میں ترمیم اخراجات کی حد مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ڈرگس….گولی سے زیادہ تباہ کن

2026-10-23
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اسے کہتے ہیں وفاداری !

2026-10-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہم بھی سیاستدان ہوتے!

2026-10-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

دو سال گزر گئے

2026-10-17
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کی پارٹیوں کی سیاست

2026-10-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وقف بورڈ: ایک کنفیوژن

2026-10-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہاں ووٹ چور ہوئی تھی

2026-10-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

راہل بابا …… کیسے؟

2026-10-11
Next Post

طبی اخراجات کی ادائیگی  کے قواعد میں ترمیم اخراجات کی حد مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.