جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راہل گاندھی پارٹ ٹائم لیڈر، فل ٹائم سیاح ہیں: شیوراج سنگھ چوہان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-23
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اوم برلا چیف الیکشن کمشنر کے مواخذے کی تحریک کا جائزہ لیں گے، این سی پی آئی ارکان کو مزید مہلت دینے سے انکار

ہندوستان اور پولینڈ تجارت دوگنی کریں گے، دفاع، آفات کے انتظام اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر بھی اہم اعلانات

نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) زراعت اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست داں کم اور سیاح زیادہ ہیں۔
مسٹر چوہان ایک پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران الیکشن کمیشن کے خلاف یکم نومبر کو اپوزیشن کے احتجاجی پروگرام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا، راہل گاندھی پارٹ ٹائم سیاست داں اور فل ٹائم سیاح ہیں۔ جب ملک خوشی سے سرشار ہوتا ہے اور دسہرہ جیسے تہوار منا رہا ہوتا ہے، تو اس وقت وہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔ وہ مسئلہ ہیں، حل نہیں۔ ملک کو حل کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ مسٹر گاندھی اور اقتدار کی تبدیلی کے خواہش مند گروہ کو یہ خواب آ رہا ہے کہ وہ ملک میں افراتفری پھیلا کر اقتدار حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا، میری ان سے (مسٹر گاندھی سے) اپیل ہے کہ وہ مسئلہ بننے کے بجائے حل بنیں۔ ملک اس واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتا جو یکم نومبر (1984) کو پیش آیا تھا، جس دن ملک میں سکھوں کا قتلِ عام ہوا تھا۔ ایسے دن کانگریس کو ریلی نکالنے کے بجائے معافی مانگنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن ووٹر لسٹوں کی خصوصی تفصیل نظرثانی میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن اور حکمراں جماعت نے اپنے اپنے طور پر ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران نے دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو حکومت کا تختہ الٹیں گے: نتن یاہو

Next Post

مودی نے امت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اوم برلا چیف الیکشن کمشنر کے مواخذے کی تحریک کا جائزہ لیں گے، این سی پی آئی ارکان کو مزید مہلت دینے سے انکار
قومی خبریں

اوم برلا چیف الیکشن کمشنر کے مواخذے کی تحریک کا جائزہ لیں گے، این سی پی آئی ارکان کو مزید مہلت دینے سے انکار

2026-10-23
ہندوستان اور پولینڈ تجارت دوگنی کریں گے، دفاع، آفات کے انتظام اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر بھی اہم اعلانات
قومی خبریں

ہندوستان اور پولینڈ تجارت دوگنی کریں گے، دفاع، آفات کے انتظام اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر بھی اہم اعلانات

2026-10-23
ریلوے سیفٹی کمشنر کا اودھم پور بارہمولہ ریل لنک کا دو روزہ معائنہ شروع
قومی خبریں

ریلوے نے وارانسی-سابرمتی ایکسپریس کو منظوری دے دی، نئی ٹرین اتر پردیش، راجستھان اور گجرات کو جوڑے گی

2026-10-23
سونیا گاندھی کی خودنوشت کا 10 نومبر کوہوگا اجرا، انسٹاگرام پر بھی ہوئیں سرگرم
قومی خبریں

سونیا گاندھی کی خودنوشت کا 10 نومبر کوہوگا اجرا، انسٹاگرام پر بھی ہوئیں سرگرم

2026-10-23
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی نے امت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

2026-10-23
قومی خبریں

ہندوستان کی سعودی عرب میں حملوں کی سخت مذمت، ایک ہندوستانی شہری ہلاک، تین زخمی

2026-10-23
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
اہم ترین

’دنیا نئے نظام کی تلاش میں،  کچھ لوگ بھارت میں انتشار  کے خواہاں‘: وزیر اعظم مودی  کی راہل گاندھی پر تنقید

2026-10-23
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
قومی خبریں

مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے فوج کی تیاریوں کا خاکہ جاری کریں گے راج ناتھ

2026-10-22
Next Post
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘

مودی نے امت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.