جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سورو داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-22
in قومی خبریں
A A
سورو داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے فوج کی تیاریوں کا خاکہ جاری کریں گے راج ناتھ

سی بی ایس ای میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہونے کے پانچ ماہ بعد بھی ملزم کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں: کانگریس

نئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) ‘کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے رہنماؤں سورو داس اور آشوتوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی۔ انہوں نے اسپیشل ایگزیکٹو مجسٹریٹ (ایس ای ایم) کی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے معاملے میں ان کی عدالتی تحویل میں دو دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔
درخواست اس وقت واپس لی گئی جب جسٹس سبرامنیم پرساد نے متبادل قانونی راستہ دستیاب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے رٹ پٹیشن پر سماعت کرنے سے معذرت کا اظہار کیا۔ داس اور آشوتوش کو آج ایس ای ایم عدالت کے سامنے پیش کیا جانا ہے کیونکہ ان کی دو دن کی عدالتی تحویل کی مدت ختم ہو رہی ہے۔
جسٹس پرساد نے انہیں درخواست واپس لینے، مجسٹریٹ کے سامنے کارروائی میں شامل ہونے اور قانون کے مطابق قانونی طریقہ اپنا نے کا مشورہ دیا۔ عدالت نے معاملے کے میرٹ پر کوئی تبصرہ کیے بغیر درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔
سی جے پی رہنماؤں کے وکیل ابھیک چمنی نے اسپیشل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی جانب سے 19 اکتوبر کو پاس کیے گئے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے نوٹس لیا کہ درخواست گزاروں پر جنتر منتر جا کر اپنے ‘ پیس بانڈ کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے، جبکہ 11 اکتوبر کو جنتر منتر کو احتجاجی مظاہرے کے مقام کے طور پر نوٹیفائی کی گئی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔
دونوں کو 14 اکتوبر کو، امتناعی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنتر منتر پر قومی پرچم لہرانے کی کوشش کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دیے گئے مچلکوں کی شرائط کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں پانچ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ 19 اکتوبر کو ان کی تحویل میں مزید دو دنوں کی توسیع کی گئی تھی۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ مبینہ خلاف ورزی میں جنتر منتر میں داخل ہونا شامل تھا جہاں احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔ اس کے علاوہ، بیریکیڈنگ توڑنے کا معاملہ بھی شامل تھا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ جنتر منتر کو احتجاجی مظاہرے کی جگہ کے طور پر نوٹیفائیڈ درجے سے ہٹانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہے اور اعلیٰ ترین عدالت نے اس حکم پر کوئی اسٹے نہیں دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریس کورس مسجد کو انہدامی نوٹس غیر قانونی اور غیر دستوری ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Next Post

مودی نے تاریخی سینگول کے کاریگر ایتھراج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
قومی خبریں

مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے فوج کی تیاریوں کا خاکہ جاری کریں گے راج ناتھ

2026-10-22
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

سی بی ایس ای میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہونے کے پانچ ماہ بعد بھی ملزم کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں: کانگریس

2026-10-22
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

رام لیلا میدان ریلی کی یکم نومبر کی تیاریوں کے سلسلے میں 23 اکتوبر کو ہریانہ کانگریس کی اہم میٹنگ

2026-10-22
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

مودی نے تاریخی سینگول کے کاریگر ایتھراج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-10-22
قومی خبریں

ریس کورس مسجد کو انہدامی نوٹس غیر قانونی اور غیر دستوری ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

2026-10-22
قومی خبریں

کینٹ آر او نے بیٹری اور انورٹر کے بازار میں قدم رکھا

2026-10-22
موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل
قومی خبریں

موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل

2026-10-21
گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید
قومی خبریں

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

2026-10-21
Next Post
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

مودی نے تاریخی سینگول کے کاریگر ایتھراج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.