بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-21
in قومی خبریں
A A
موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

دہلی میں جدید بایو گیس پلانٹ کا افتتاح، روزانہ 200 ٹن گوبر کی پروسیسنگ ہوگی

نئی دہلی، 19 اکتوبر (یو این آئی) زراعت و کسانوں کی بہبودکے مرکزی وزیرِ شیو راج سنگھ چوہان نے پیر کے روز کسانوں تک سرکاری اسکیموں، مالی امداد اور کھیتی باڑی کی معلومات کو بغیر کسی پریشانی کے براہِ راست ان کے موبائل فون تک پہنچانے کے لیے ترمیم شدہ ایگری ویلفیئر پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
مسٹر چوہان نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے اب کسانوں کو اسکیموں کی معلومات حاصل کرنے یا درخواست دینے کے لیے الگ الگ دفاتر اور ویب سائٹس کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم صرف کسانوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)، پرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس)، زرعی سائنسدانوں، محققین اور اسٹارٹ اپس کو بھی ایک ساتھ جوڑے گا۔
یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق مسٹر چوہان نے حکام سے کہا کہ پورٹل کی کامیابی درست اور بروقت معلومات سے طے ہوگی۔ پورٹل پر ہر جانکاری کا مسلسل اپ ڈیٹ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی زبان اور طریقۂ کار آسان ہو تاکہ عام کسان اسے آسانی سے سمجھیں اور چلا سکیں۔ کسانوں کو اسے چلانے کے لیے کرشی وگیان مرکزوں کے ذریعے تربیت بھی دی جائے گی۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ یہ پی ایم-کسان، ایگری اسٹیک اور پی ایم فصل بیمہ یوجنا جیسی بڑی پہلوں کے لیے بھی کام کرے گا۔ دیہی علاقوں کو مدِ نظر رکھ کر اسے عام اسمارٹ فون اور کمزور نیٹ ورک میں بھی آسانی سے کام کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ‘ڈیجیٹل انڈیا’ اور کسانوں کی بہبود کے عزم کو آگے بڑھاتا ہے۔ مسٹر مودی کا واضح ویژن ہے کہ حکومت ہر وقت عام شہری اور کسان کے لیے موبائل پر لائیو رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید
قومی خبریں

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

2026-10-21
دہلی میں جدید بایو گیس پلانٹ کا افتتاح، روزانہ 200 ٹن گوبر کی پروسیسنگ ہوگی
قومی خبریں

دہلی میں جدید بایو گیس پلانٹ کا افتتاح، روزانہ 200 ٹن گوبر کی پروسیسنگ ہوگی

2026-10-21
وزیر اعظم مودی کی مہانومی پر مبارکباد، عقیدت مندوں کی مرادیں پوری ہونے کی دعا
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی مہانومی پر مبارکباد، عقیدت مندوں کی مرادیں پوری ہونے کی دعا

2026-10-21
دہلی میں ای رکشوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک محدود کرنے کی تجویز
قومی خبریں

دہلی میں ای رکشوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک محدود کرنے کی تجویز

2026-10-21
رام مندر چندہ چوری معاملہ: جے رام رمیش کا سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ، بی جے پی پر بااثر افراد کو بچانے کا الزام
قومی خبریں

رام مندر چندہ چوری معاملہ: جے رام رمیش کا سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ، بی جے پی پر بااثر افراد کو بچانے کا الزام

2026-10-21
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

راہل گاندھی کا گوا حکومت پر زمین لوٹنے کا الزام

2026-10-21
ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

2026-10-18
نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں
قومی خبریں

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

2026-10-18

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.