آئیچی-ناگویا (جاپان)، 19 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کے رنکو اور اجیت سنگھ نے پیر کو ایشیائی پیرا کھیلوں میں مردوں کے جیولن تھرو ایف 46 مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔
آج یہاں رنکو نے اپنی غیر معمولی طاقت، درست نشانے اور مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65.11 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔
وہیں، ہم وطن اجیت سنگھ نے 65.02 میٹر کے شاندار تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ وہ اپنے ساتھی کھلاڑی سے صرف 9 سینٹی میٹر پیچھے رہے۔ ان کی اس بہترین کارکردگی سے ان کے پختہ عزم، مقابلے کے جذبے اور پیرا ایتھلیٹکس میں ان کی بہترین صلاحیتوں کا اظہار ہوا۔
ان دونوں کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی سے ہندوستان کے لیے فخر کا موقع پیدا ہوا، جو بین الاقوامی سطح پر پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے غلبے کو ظاہر کرتا ہے۔
انڈونیشیا کے سکتیونو آر نے 55.30 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔


