پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-18
in قومی خبریں
A A
جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یواین آئی) وزارت خارجہ نے جمعہ کو تصدیق کی کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر 20 اکتوبر کو ممبئی میں امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش کی جانب سے مجوزہ ملاقات پر وزارت کی خاموشی اور امریکی فریق کی جانب سے تفصیلات سامنے آنے پر سوال اٹھائے جانے کے ایک دن بعد یہ تصدیق کی گئی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ جے شنکر 19 اور 20 اکتوبر کو ممبئی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی میزبانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روبیو کے دورے سے ہندوستان-امریکہ تعلقات کا جائزہ لینے اور جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔
مسٹرجیسوال نے بتایا کہ جے شنکر اور عبداللہ بن زاید کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں، مغربی ایشیا کی صورتحال اور عالمی و کثیر جہتی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، فن ٹیک، دفاع اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں تعاون کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔
مسٹر روبیو کے دورے کے حوالے سے وزارت نے کہا کہ بات چیت میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، اہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور باہمی مفاد کے دیگر شعبے شامل ہوں گے۔ دونوں فریق علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو اگلے ہفتے ممبئی اور جام نگر کا دورہ کریں گے، جہاں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر کہا تھا کہ امریکی سفیر کی جانب سے روبیو کے دورے اور ہندوستانی حکام سے ملاقات کی مزید تفصیلات دی گئی ہیں، لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی فریق نے جے شنکر کی بھی ملاقات میں شرکت کی توقع ظاہر کی تھی۔
ممبئی کو ملاقات کے مقام کے طور پر منتخب کرنے کے سوال پر مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے غیر ملکی معززین کی میزبانی دہلی سے باہر بھی کرتا رہا ہے۔ انہوں نے اسپین کے وزیر اعظم کی بڑودہ، جرمن چانسلر فریڈرک مرز کی احمد آباد اور ماریشس کے وزیر اعظم کی وارانسی میں میزبانی کے علاوہ گوا میں ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس اور کیواڈیا میں بوٹسوانا کے وزیر خارجہ کی میزبانی کی مثالیں دیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غذائی تحفظ کی خلاف ورزی: ایف ایس ایس اے آئی نے کئی کمپنیوں پر مقدمہ چلانے کی دی منظوری

Next Post

تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

2026-10-18
نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں
قومی خبریں

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

2026-10-18
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مردم شماری کے شمار کنندگان کے دائرے میں توسیع آر ایس ایس والوں کے لیے روزگار کا پٹارہ کھولنا ہے: کانگریس

2026-10-18
سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
قومی خبریں

شہروں کو شہری بنیادی سہولیات میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بنانا ہوگا: سیتارمن

2026-10-18
تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
قومی خبریں

تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

2026-10-18
قومی خبریں

غذائی تحفظ کی خلاف ورزی: ایف ایس ایس اے آئی نے کئی کمپنیوں پر مقدمہ چلانے کی دی منظوری

2026-10-18
قومی خبریں

دہلی میں تہواروں کے دوران صفائی، روشنی اور عوامی مقامات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں: ریکھا گپتا

2026-10-18
ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
Next Post
تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.