ہلی ڈائنامائٹس نے تمل ٹائٹنز کو 2-1 سے شکست دے کر والی بال چیمپئنز لیگ (وی سی ایل) کے سپر 6 مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔
دہلی نے پہلے دو سیٹ سخت مقابلے کے بعد بالترتیب 21-20 اور 21-19 سے جیت کر 2-0 کی برتری حاصل کی، جبکہ تمل ٹائٹنز نے تیسرے سیٹ میں واپسی کرتے ہوئے 21-15 سے کامیابی حاصل کی، تاہم وہ میچ جیتنے سے نہ روک سکی۔ دہلی کے عبدالسلام کو پلیئر آف دی میچ اور ہمانشو تیاگی کو امپیکٹ پلیئر قرار دیا گیا۔
دہلی کے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی سپر 6 مرحلے میں پہنچنے والی چھ ٹیمیں طے ہوگئیں۔ ان میں تمل ٹائٹنز، ایودھیا گرجن، ایمپیریا مراٹھاج، ہریانہ ہریکینز، پنجاب ایرو اسٹرائیکرز اور دہلی ڈائنامائٹس شامل ہیں۔ سپر 6 مرحلہ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
ادھر پنجاب ایرو اسٹرائیکرز نے راجستھان اسپائیکرز کو 3-0 سے شکست دی۔ پنجاب نے تینوں سیٹ 21-16، 21-16 اور 21-15 سے جیتے۔ راجستھان کے امیت رانٹا کو پلیئر آف دی میچ اور پنجاب کے وپل کمار کو امپیکٹ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔




