ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

پونچھ میں سیکورٹی فورسز کی متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

راجوری؍۱۶؍اکتوبر

                 راجوری ضلع کے بالائی علاقوں میں جمعہ کی شام سکیورٹی فورسز نے انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد کرکے اسے تباہ کردیا۔

                حکام کے مطابق، بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے خفیہ ایجنسیوں کی معاونت سے ضلع کے بالائی علاقے کَنڈی کے تھنگوالی علاقے میں کارروائی شروع کی، جہاں دہشت گردوں کی ایک پرانی کمین گاہ کا پتہ لگایا گیا۔

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

                کمین گاہ کی تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی برآمد کیا، جسے بعد ازاں کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔

                آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی۔

                ادھرجموںکے سرحدی ضلع پونچھ میں سیکورٹی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز اور پولیس نے جمعہ کو چار مقامات پر تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔

                حکام کے مطابق، یہ کارروائیاں لائن آف کنٹرول کے قریب کرشنا گھاٹی سیکٹر میں مشتبہ آئی ای ڈی دھماکے میں پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے چار مشتبہ جنگجوؤں کی ہلاکت اور اس کے بعد منگل کو ستھربن کے جنگلات میں ایک مبینہ جنگجو ٹھکانے کا پتہ لگائے جانے کے بعد شروع کی گئی ہیں۔

                اس ہفتے مذکورہ ٹھکانے سے ایک خودکار رائفل، چھ دستی بم اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔

                حکام نے بتایا کہ گورسائی کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) نے مینڈھر سب ڈویژن کے گورسائی، ہارونی اور بیدھر علاقوں میں تلاشی کارروائی شروع کی۔

                ایک اور مشترکہ کارروائی ایس او جی مینڈھر اور فوج کی راشٹریہ رائفلز نے گاؤں دھرانہ، کشمیر محلہ، بھیری جنگلات اور ملحقہ علاقوں میں شروع کی۔

                اسی دوران، ایس او جی مینکوٹ نے مینکوٹ پولیس چوکی کے دائرہ اختیار میں آنے والے منگلانو اور چلہ کے جنگلات میں بھی تلاشی کارروائی شروع کی۔

                حکام کے مطابق، ان کارروائیوں کا مقصد سرحدی ضلع میں سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانا اور ممکنہ جنگجو نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔ (ایجنسیاں)

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ویب ڈیسک)

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

Next Post

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

جموں کے نروال میں گاڑی  کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

2026-10-17
Next Post
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.