جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-16
in قومی خبریں
A A
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر خواتین کے استحصال کے الزامات کا سامنا کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دینے کا الزام لگایا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج اور پارٹی کی مہیلا مورچہ کی قومی صدر و رکن پارلیمنٹ روپ کماری چودھری نے جمعرات کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق پروفیسر و کانگریس رکن پارلیمنٹ انگومچا بمول اکوئجم پر 11 طالبات کے جنسی استحصال کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا کی خاموشی پر سوال اٹھائے۔

محترمہ سوراج نے کہا کہ مسٹر گاندھی عوامی طور پر ‘پدر شاہی ختم کرو’ کا نعرہ دیتے ہیں، جبکہ محترمہ واڈرا ‘میں لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں’ کہتی ہیں، لیکن کانگریس کے یہ دونوں رہنما مسٹر اکوئجم کے معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور طالبات کی حمایت میں آواز نہیں اٹھائی۔ بی جے پی نے اسے اصولوں کے بجائے سہولت کی سیاست کرنے کا کانگریسی رجحان قرار دیا۔

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

بی جے پی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ جے این یو کی اندرونی کمیٹی نے طالبات کی شکایتوں کو درست پایا اور مسٹر اکوئجم کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں استاد اور طالبات کے درمیان تعلقات کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والا یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے۔

بی جے پی رہنماؤں نے طالبات کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی یونیورسٹی میں پروفیسر کے خلاف آواز اٹھانا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ طلباء کو تعصب اور تفریق کا سامنا کرنے کا ڈر رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شکایتیں ملنے کے بعد یونیورسٹی نے ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ بی جے پی رہنماؤں کے مطابق، کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں شکایت کرنے والی طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزامات میں مسٹر اکوئجم کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔

محترمہ چودھری نے مسٹر اکوئجم کے ایک مبینہ انٹرویو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے خود کہا تھا کہ ان کے خلاف 11 نہیں، بلکہ 15 شکایتیں درج کی گئی تھیں، جن میں تین شکایتیں لڑکوں کی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

Next Post

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں
قومی خبریں

جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں

2026-10-14
Next Post
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.