جمعرات, اکتوبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان میں مقیم دہشت گرد کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں؍۱۴؍اکتوبر

            جموں کی ایک خصوصی عدالت نے پاکستان میں مقیم ایک دہشت گرد کو۲۰۲۲کے ایک ایسے معاملے میں اشتہاری قرار دے دیا ہے، جس کا تعلق الہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ (اے ایچ ای ٹی) کے ذریعے مبینہ طور پر دہشت گردی کی مالی معاونت اور کالعدم جماعت اسلامی کی غیر قانونی سرگرمیوں سے ہے۔

            مشتاق احمد میر، جو ضلع راجوری کی تحصیل درہال کے گاؤں تھنہ منگ کا رہنے والا ہے‘۱۹۹۵۔۹۶میں عسکریت پسندی میں شامل ہونے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرکے دوسری جانب چلا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم ہے۔

متعلقہ

وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

۲۰۲۳ کی ووٹوں کی گنتی کی ویڈیو غائب ہونے پر سپریم کورٹ الیکشن کمیشن پر برہم

            خصوصی جج، این آئی اے عدالت، پریم ساگر نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ۸۴ کے تحت دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مشتاق احمد میر کو اشتہاری قرار دیا۔

            عدالت نے نوٹ کیا کہ ملزم کے خلاف پہلے ہی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جا چکے تھے، تاہم اشتہاری کارروائی شروع ہونے اور اخبارات میں نوٹس شائع کیے جانے کے باوجود نہ تو اسے گرفتار کیا جا سکا اور نہ ہی وہ عدالت میں پیش ہوا۔

            این آئی اے کا یہ معاملہ ان الزامات سے متعلق ہے کہ فروری۲۰۱۹میں جماعت اسلامی کو غیر قانونی تنظیم قرار دیے جانے کے بعد بھی الہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ کے ذریعے اس کے لیے رقوم جمع کی گئیں اور منتقل کی گئیں۔

            اگست۲۰۲۵میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے مبینہ طور پر چندہ جمع کرنے اور کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے رقوم استعمال کرنے کے معاملے میں تین ملزمان، جن میں مشتاق احمد میر اور الہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ بھی شامل ہیں، کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔

            عدالت نے مشاہدہ کیا کہ استغاثہ کی کوششوں کے باوجود مستقبل قریب میں مشتاق احمد میر کی گرفتاری کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ اس کے بعد عدالت نے این آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔

۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی آج سے نیا شیڈول نافذ العمل ہو گا

Next Post

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

2026-10-15
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

۲۰۲۳ کی ووٹوں کی گنتی کی ویڈیو غائب ہونے پر سپریم کورٹ الیکشن کمیشن پر برہم

2026-10-15
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘
اہم ترین

’صحت کی سہولیات میں انسانی ہمدردی کو مرکزی اہمیت دیں‘

2026-10-15
’کشمیر میں بی جے پی نظریاتی محاذ پر اپنی جگہ مضبوط بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر میں بی جے پی نظریاتی محاذ پر اپنی جگہ مضبوط بنا رہی ہے‘

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
جب تک موسم اجازت دیتا ہے وادی میںتعلیمی ادارے کھلے رہیں گے:پولے
اہم ترین

اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی آج سے نیا شیڈول نافذ العمل ہو گا

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
Next Post
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.