جمعرات, اکتوبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے : حوثیوں کا دعوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-08
in عالمی خبریں
A A
سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے : حوثیوں کا دعوی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

سعودی عرب کے جنوبی ہوائی اڈوں پر حملے، تین افراد زخمی

صنعا، 7 اکتوبر (یو این آئی) یمن کے حوثیوں نے آج بروز بدھ علی الصبح جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ”ہم نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر متعدد ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں”۔
حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ ان کی افواج نے متعدد ڈرونوں کے ساتھ ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ حملہ ٹھیک نشانے پر کیا گیا اور اس کے نتیجے میں ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک متاثر ہوئی ہے”۔
سریع نے مزید کہا ہے کہ حوثی فوج نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونوں کے ذریعے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور خمیس مشیط ایئر بیس کو نشانہ بنانے کے لیے دو کارروائیاں کیں۔ ان حملوں سے ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک متاثر ہوئی اور فوجی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔
سریع نے ایک الگ بیان میں کہا ہےکہ حوثیوں نے جیزان میں دغرِیر، عسیر میں عکیفہ اور دوبارہ جیزان میں الموسِم کے فوجی کیمپوں کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب سعودی زیرِ قیادت ‘اتحاد ‘نے بدھ کے روزجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔
اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایکس پلیٹ فارم سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ”دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے میزائل کو ریاض کے شمال میں روک لیا گیا ہے”۔
المالکی نے مزید کہا ہےکہ اتحادی افواج نے اپنے انٹیلی جنس نظام کے ذریعے یمن کے دارالحکومت صنعاء کی فضاوں میں میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کا سراغ لگا کر اس کی نگرانی شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ”ہم اتحادی افواج کے انٹیلی جنس نظام کے ذریعے صنعاء کے آسمان میں لانچنگ پلیٹ فارم کا سراغ لگا رہے ہیں اور اسے تباہ کر دیں گے۔”
واضح رہے کہ حوثی گروپ نے جولائی میں ریاض کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے، یمن میں خانہ جنگی دوبارہ شدت اختیار کر گئی اور ساتھ ہی حوثیوں کی یمنی حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
یمن، 2014 میں حوثیوں کے دارالحکومت صنعاء اور ملک کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد سے، تنازعات کی لپیٹ میں ہے۔اس صورتِ حال کے نتیجے میں سعودی زیرِ قیادت قائم ہونے والے عرب اتحاد نے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کے لیے 2015 میں ملک میں فوجی مداخلت کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب کے جنوبی ہوائی اڈوں پر حملے، تین افراد زخمی

Next Post

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

2026-10-08
سعودی عرب کے جنوبی ہوائی اڈوں پر حملے، تین افراد زخمی
عالمی خبریں

سعودی عرب کے جنوبی ہوائی اڈوں پر حملے، تین افراد زخمی

2026-10-08
فرانسیسی ممبرِ پارلیمنٹ ریما حسن نے یورپی پارلیمنٹ میں اسرائیلی جھنڈا ہٹا دیا
عالمی خبریں

فرانسیسی ممبرِ پارلیمنٹ ریما حسن نے یورپی پارلیمنٹ میں اسرائیلی جھنڈا ہٹا دیا

2026-10-08
عالمی خبریں

ٹرمپ کے گولڈن ڈوم دفاعی منصوبے کے لیے فنڈنگ پر سوالات، کانگریس سے منظوری مشکل

2026-10-08
عالمی خبریں

وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ

2026-10-08
عالمی خبریں

مصر: صدر سیسی جنوبی کوریا پہنچ گئے

2026-10-08
عالمی خبریں

بیلجیئم نژاد امریکی طبیعیات داں فرانسس ہالزن کو کائناتی نیوٹرینو کی دریافت پر نوبیل انعام

2026-10-08
جے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
عالمی خبریں

جے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر

2026-10-07
Next Post
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.