ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-19
in عالمی خبریں
A A
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا

ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

ماسکو، کیف، 18 ستمبر (یو این آئی) روس اور یوکرین نے جمعہ کی شب ڈرون حملوں کا تبادلہ کیا، یوکرینی حکام نے مختلف علاقوں میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی جبکہ روسی حکام نے ڈرون کے ملبے کے گرنے سے نقصانات کی خبر دی ہے۔
کیف میں ایک روسی ڈرون حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں، کیف شہری عسکری انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک مکان تباہ اور ایک کو نقصان پہنچا ہے۔
یوکرینی فضائیہ نے کہا کہ روسی افواج نے کل شب 93 ڈراون لانچ کیے اور فضائی دفاع نے 69 ڈراون یا تو مار گرائے یا جیم کر دیے۔
خارکیف کے علاقے میں متعدد روسی حملوں کے دوران تین افراد زخمی ہوئے، علاقائی دفترِ اٹارنی کا کہنا ہے کہ رہائشی املاک، عمارتیں اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
یوکرینی داخلہ وزارت نے بتایا ہے کہ زاپوریژیا میں ایک روسی حملے میں ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ، جس سے ایک شخص زخمی ہوا اور جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی کارکنوں نے بعدازاں آگ بجھا دی۔
اودیسا کے علاقے میں گورنر اولے کیپر کے بقول شہری انفراسٹرکچر پر جسے انہوں نے ‘بڑاحملہ’ قرار دیا، تین مزید افراد زخمی ہوئے۔ رہائشی علاقے، ایک ادارہ، اسٹوریج ٹینک اور گوداموں کو نقصان پہنچا۔
یہ تازہ حملے ایک وسیع روسی حملہ مہم کے بعد ہوئے جن کے بارے میں یوکرینی حکام نے کہا کہ جمعرات کو ملک بھر میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے کہا کہ 350 سے زائد یوکرینی ڈرون ماسکو کی طرف داغے گئے جن میں سے بیشتر دارالحکومت تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیے گئے اور 64 کو ماسکو کے قریب ناکارہ بنایا گیا۔
علاقائی گورنر یوری سلیوسر نے کہا کہ روستووف کے علاقے میں ڈراون کا ملبہ گرنے سے فلیٹس اور نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
روسی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے روسی سرزمین، ایزوف اور بحیرہ اسود کے علاقوں، اور یوکرین کے روس کے زیرِ قبضہ کریمیا کے اوپر 629 یوکرینی فکسڈ وِنگ ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا۔
دونوں فریقین کے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق ممکن نہیں بن سکی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی

Next Post

ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا
عالمی خبریں

امریکہ کے ایف-16 طیارے آرکٹک خطے میں پہنچ گئے، نوراڈ نے شمالی دفاع مضبوط کر دیا
عالمی خبریں

امریکہ کے ایف-16 طیارے آرکٹک خطے میں پہنچ گئے، نوراڈ نے شمالی دفاع مضبوط کر دیا

2026-09-19
ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے دینے کی منظوری دی
عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے دینے کی منظوری دی

2026-09-19
عالمی خبریں

آسٹریلیا میں ویزا مدت سے زیادہ قیام کرنے والے سیاحوں کو حراست میں لینے کا فیصلہ

2026-09-19
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب

2026-09-19
عالمی خبریں

اے آئی کے خود کو تیار کرنے کی جانب بڑھنے کے انتھروپک کے دعوے کے بعد حفاظتی ضوابط پر بحث تیز

2026-09-19
Next Post
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.