جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جاپان میں پہلی بار 100 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-17
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

روسی سازشوں کے الزام میں امریکہ میں پانچ افراد پر فردِ جرم عائد

امریکی ایوان نے روس پر پابندیوں کے بل کو آگے بڑھایا، ہندوستان اور چین پر 100 فیصد تک محصولات کی راہ ہموار

ٹوکیو، 16 ستمبر (یو این آئی) جاپان میں 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد اس سال بڑھ کر 1,07,677 ہو گئی ہے۔ ملک میں پہلی بار صدی سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق جاپان میں سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس تعداد میں 7,914 کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں زیادہ تر خواتین ہیں، جن کی تعداد 94,298 ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جاپان کی مجموعی آبادی 12 کروڑ 23 لاکھ ہے۔
جاپان ٹائمز کے مطابق ملک میں 100 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 1963 میں، جب جاپان نے بزرگوں کے لیے ’سماجی بہبود قانون‘ نافذ کیا تھا، اس وقت ملک بھر میں 100 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد صرف 153 تھی۔ یہ تعداد 1981 میں ایک ہزار، 1998 میں 10 ہزار اور 2012 میں 50 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
جاپان کی سب سے معمر شخصیت فویو کشیموتو ہیں، جو کیوٹو شہر کی رہائشی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دسمبر میں اپنی 114ویں سالگرہ منائی تھی۔ اگست میں نارا پریفیکچر کے یاماتوکوریاما کی رہائشی شیگیکو کاگاوا کے انتقال کے بعد وہ جاپان کی سب سے معمر زندہ شخصیت بن گئیں۔ کاگاوا کی عمر 115 سال تھی۔
جاپان کے سب سے معمر مرد ہیکارو کاتو ہیں، جو کُما موتو شہر کے رہائشی ہیں اور مئی میں 112 سال کے ہوئے۔
جاپانی شہری دنیا میں سب سے زیادہ طویل عمر پانے والی آبادیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہاں مردوں کی اوسط متوقع عمر 81.35 سال اور خواتین کی 87.33 سال ہے، جو عالمی سطح پر بالترتیب ساتویں اور پہلے مقام پر ہے۔
جاپان کی وزارت صحت ہر سال یکم ستمبر تک کے آبادیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 15 ستمبر کو 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی سرکاری تعداد کا اعلان کرتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے شنکر بھوٹان کے بادشاہ اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

Next Post

چین کے وزیر دفاع کا جبر کے خلاف انتباہ، امریکہ اور جاپان کا ذکر نہیں کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

روسی سازشوں کے الزام میں امریکہ میں پانچ افراد پر فردِ جرم عائد
عالمی خبریں

روسی سازشوں کے الزام میں امریکہ میں پانچ افراد پر فردِ جرم عائد

2026-09-17
امریکی ایوان نے روس پر پابندیوں کے بل کو آگے بڑھایا، ہندوستان اور چین پر 100 فیصد تک محصولات کی راہ ہموار
عالمی خبریں

امریکی ایوان نے روس پر پابندیوں کے بل کو آگے بڑھایا، ہندوستان اور چین پر 100 فیصد تک محصولات کی راہ ہموار

2026-09-17
غزہ میں عمارت منہدم، کم از کم 12 فلسطینی جاں بحق، متعدد ملبے تلے دبے
عالمی خبریں

غزہ میں عمارت منہدم، کم از کم 12 فلسطینی جاں بحق، متعدد ملبے تلے دبے

2026-09-17
امریکہ : ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 افراد ہلاک، ایک زخمی
عالمی خبریں

امریکہ : ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

2026-09-17
چین کے وزیر دفاع کا جبر کے خلاف انتباہ، امریکہ اور جاپان کا ذکر نہیں کیا
عالمی خبریں

چین کے وزیر دفاع کا جبر کے خلاف انتباہ، امریکہ اور جاپان کا ذکر نہیں کیا

2026-09-17
عالمی خبریں

جے شنکر بھوٹان کے بادشاہ اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

2026-09-17
عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالر کے 2,000 پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ

2026-09-17
مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟
اہم ترین

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

2026-09-17
Next Post
چین کے وزیر دفاع کا جبر کے خلاف انتباہ، امریکہ اور جاپان کا ذکر نہیں کیا

چین کے وزیر دفاع کا جبر کے خلاف انتباہ، امریکہ اور جاپان کا ذکر نہیں کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.