پیر, اگست 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-31
in عالمی خبریں
A A
ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

تہران، 18 جولائی (یو این آئی) ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کر دیں اور تہران نے اقوامِ متحدہ سے امریکی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط میں ہرمزگان کے جنوبی صوبے میں پلوں، ریلوے سٹیشنوں اور رہائشی علاقوں پر ہونے والے مبینہ امریکی حملوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ انھوں نے لکھا یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل کھلی خلاف ورزی ہیں، سعید ایرانی نے کہا شہری املاک، خاص طور پر اہم ٹرانسپورٹ اور ریلوے نیٹ ورک کو بار بار نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ واشنگٹن کو جانی نقصان، زخمیوں، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، ماحولیاتی نقصانات اور دیگر نتائج کا مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا جائے۔ اگر اقوامِ متحدہ کارروائی کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ایران مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ خط میں مندوب نے بتایا کہ حالیہ امریکی حملوں میں 43 افراد شہید ہوئے جن میں 3 خواتین اور 1 بچہ شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جب کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں زیادہ تر تجارتی جہازوں پر حملے کیے، ایسے ہمسایہ ممالک پر بھی حملے کیے جن کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹکام کو ہدایت کی ہے کہ ایران کی حملے کرنے کی صلاحیت محدود کر دی جائے، اور ایرانی حکومت کو اس کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔
ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے ہفتے کی صبح سویرے حملے میں بندر عباس۔رودان شاہراہ پر واقع دو پلوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ بنیادی نقل و حمل کے اس اہم راستے پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں متعدد ایرانی شہری جاں بحق جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
ایرانی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا نے علی الصبح جاسک شہر کو نشانہ بنانے والے میزائل حملوں کیے، صوبہ ہرمزگان میں ہونے والے اس حملے کے دوران بجلی کی تنصیبات اور پانی کو صاف کرنے والے پمپس کو نقصان پہنچا ہے۔ ہرمزگان کے گورنر کے ایک نائب نے بتایا کہ امریکی راکٹوں نے جاسک کاؤنٹی کے ساحلی علاقے بنجی گاؤں کی بندرگاہ پر موجود پمپس کو نشانہ بنایا، جس کے باعث علاقے کے کئی دیہاتوں میں پینے کے پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے اور تقریباً 20 دیہات میں 10 ہزار افراد پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔
ہرمزگان کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے مہر کو بتایا ’’ہم نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جہاں گزشتہ رات کے حملوں کے باعث سپلائی منقطع ہو گئی تھی۔‘‘ الجزیرہ کے مطابق امریکہ نے ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم کو مزید وسعت دے دی ہے، جب کہ تہران نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکی افواج کی جانب سے مسلسل چھٹی رات حملے جاری رکھنے کے دوران شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ریلوے اسٹیشن اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جب کہ دیگر مقامات پر پلوں، پانی کی تنصیبات، اناج کے ذخائر اور دیگر شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
یہ تازہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن بالآخر ایران کے توانائی کے شعبے کو نشانہ بنائے گا۔ انھوں نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ توانائی کے اہداف کو آخر کے لیے بچا کر رکھیں گے۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز بند کرنے کی ایرانی صلاحیت پر حملے کر رہا ہے، جیسے جیسے حملوں کا نشانہ بننے والی تنصیبات میں شہری استعمال کا بنیادی ڈھانچہ بھی شامل ہو رہا ہے، واشنگٹن کے مقاصد کے بارے میں سوالات بڑھ رہے ہیں۔ کیا یہ حملے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے اور تہران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں؟ کیا یہ کسی زمینی حملے کی تیاری کے لیے اہم نقل و حمل کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی کوشش ہے؟ یا پھر روزمرہ زندگی کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کو متاثر کر کے معاشی اور سیاسی دباؤ بڑھانے کا طریقہ ہے؟ ان حملوں نے اس بحث کو بھی جنم دیا ہے کہ آیا یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے مطابق ہیں یا نہیں، اور آیا یہ تنازع ایک مکمل جنگ کی صورت اختیار کرنے کا خطرہ رکھتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Next Post

اب پردھان نہیں، وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگیں گے: دیپکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
عالمی خبریں

ایران کے آج بھی کویت، اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے

2026-08-31
Next Post

اب پردھان نہیں، وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگیں گے: دیپکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.