پیر, اگست 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-31
in عالمی خبریں
A A
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

ویانا، 18 جولائی (یو این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی سے تیل کی عالمی مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فوجی حملوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 87 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے مزید پھیلنے اور عالمی توانائی کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا۔
امریکہ کی جانب سے ایران پر نئے فوجی حملوں اور جواب میں ایران کی جانب سے خلیجی ممالک اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر کیے گئے حملوں نے تاجروں کو محتاط کر دیا ہے۔ اس کشیدگی سے آبنائے ہرمز کے راستے تیل اور گیس کی ترسیل خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے، جو عالمی خام تیل کی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3.68 فیصد اضافے کے ساتھ 87.33 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جو گزشتہ کئی ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 3.98 فیصد اچھال کے ساتھ 82.09 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ دیگر اقسام میں مربان خام تیل 80.77 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی مڈلینڈ 81.81 ڈالر پر بند ہوئے۔
توانائی مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان گیس تک بھی پھیل گیا، جہاں امریکی گیسولین فیوچرز میں 3.86 فیصد، ڈچ نیچرل گیس میں 3.41 فیصد، امریکی نیچرل گیس میں 1.01 فیصد اور جاپان-کوریا ایل این جی بینچ مارک میں 0.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تیل کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عالمی مالیاتی مارکیٹوں میں ہلچل مچا دی اور سرمایہ کاروں نے حصص سے سرمایہ نکال کر محفوظ اثاثوں کا رخ کر لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

Next Post

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
عالمی خبریں

ایران کے آج بھی کویت، اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے

2026-08-31
Next Post
ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.