اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

تلنگانہ آٹھویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی کرے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-27
in کھیل
A A
تلنگانہ آٹھویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی کرے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

نئی دہلی/حیدرآباد، 26 اگست (یو این آئی) تلنگانہ رواں سال آٹھویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی کرے گا۔ مقابلے حیدرآباد، ورنگل، کریم نگر اور محبوب نگر میں منعقد کیے جائیں گے۔
مرکز کے مطابق تقریباً 6 ہزار کھلاڑی 25 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ تلنگانہ کو ایک مقامی کھیل شامل کرنے کی تجویز دینے کا اختیار بھی ہوگا، جبکہ اس ایڈیشن میں ایک نئے کھیل کو بھی شامل کیا جائے گا۔ مرکز نے کھیلوں کے انعقاد کے لیے 22 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔
کوئلہ و کان کنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کو میزبان ریاست منتخب کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کھیلو انڈیا پروگرام زمینی سطح پر کھیلوں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور انہیں پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں کھیلو انڈیا کے تحت کھیلوں کی سہولتوں پر تقریباً 30 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں، جن میں عثمانیہ یونیورسٹی کے لیے 11.5 کروڑ اور مختلف شہروں میں بنیادی ڈھانچے کے لیے 18.5 کروڑ روپے شامل ہیں۔ ریاست میں 33 کھیلو انڈیا مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت 8.5 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔
ریڈی نے بتایا کہ قومی کھیل بجٹ 2014 سے قبل 1,219 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2025-26 میں 3,794 کروڑ روپے ہوگیا ہے، جبکہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کی تعداد گزشتہ 12 برس میں 38 سے بڑھ کر 350 ہوگئی ہے۔
انہوں نے تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین اور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو مرکزی کھیل پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والی نمایاں کھلاڑیوں کے طور پر پیش کیا۔
قومی کھیل دن کی تقریبات کے تحت ’کھیلو انڈیا سمواد – کھیل کی بات، پی ایم کے ساتھ‘ 27 اگست کو ملک بھر کے 1,500 سے زیادہ کالجوں میں منعقد ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی طلبہ سے کھیل، فٹنس اور نوجوانوں کی قیادت میں ملک کی تعمیر جیسے موضوعات پر ورچوئل بات چیت کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

Next Post

اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی
کھیل

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

2026-10-11
منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے
کھیل

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

2026-10-11
کھیل

چائنا اوپن: ژینگ کا سیمی فائنل میں مرٹنز سے مقابلہ

2026-10-11
کھیل

چین آئچی ناگویا ایشین پیرا گیمز میں 312 ایتھلیٹس بھیجے گا

2026-10-11
کھیل

ویدیہی چودھری نے تیسری فینیسٹا اوپن ٹرافی جیتی، مان کیشروانی مردوں کے چیمپئن

2026-10-11
16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی
کھیل

16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی

2026-10-10
کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات
کھیل

کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات

2026-10-10
کھیل

جیت راول کا پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

2026-10-10
Next Post
اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا

اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.