اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سری نگر جیل سے فرار ہونے والے دو زیرِ سماعت  قیدی راجستھان میں گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 سرینگر؍۲۶؍اگست

                سرینگر کی ہائی سکیورٹی سینٹرل جیل سے فرار ہونے کے تین روز بعد الگ الگ پوکسو مقدمات میں زیرِ سماعت دو قیدیوں کو سری نگر پولیس نے بدھ کے روز راجستھان میں گرفتار کرلیا۔

                ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ راجستھان کے سدن پورہ علاقے کے فرمان خان اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سنگلن چترگل کے مختار احمد گجر۲۳؍ اگست کو سری نگر سینٹرل جیل کی سامنے والی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے تھے۔

متعلقہ

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

                عہدیدار کے مطابق دونوں کو سری نگر پولیس نے راجستھان پولیس کی مدد سے ضلع چورو کے راج گڑھ علاقے سے تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔انہوں نے کہا کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سری نگر لایا جائے گا۔

                فرمان خان کو۲۳ جون سے سری نگر سینٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔ اس کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) اور بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون (پوکسو) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

                اسی طرح مختار احمد گجر۱۳؍ اپریل سے جیل میں بند تھا اور اس کے خلاف بھی بی این ایس اور پوکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت الگ مقدمہ درج ہے۔

                دونوں کے جیل سے فرار ہونے کے بعد سری نگر پولیس نے ان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی۔ پولیس نے دونوں کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے انعام کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیے تھے۔ (ایجنسیاں)

۔۔۔۔۔۔۔

ایجنسیاں 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو پی آئی کے ایک دہائی کے سفر پر وزیرِ اعظم کی ستائش، شہریوں کو تجربات شیئر کرنے کی دعوت

Next Post

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

2026-10-11
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے‘

2026-10-11
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

وادی بھر میں انڈیا بلاک کے احتجاجی مارچ‘سی ای سی گیانیش کمار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

2026-10-11
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’بی جے پی عمر سرکار کے خلاف ضلع سطح پر احتجاجی مہم چلائے گی‘

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پی او کے میں مقیم دو ملزمان کی  ایک کروڑ روپے مالیت کی  جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے  قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد

2026-10-11
Next Post
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.