منگل, اگست 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-18
in کھیل
A A
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

ایشیائی کھیلوں میں درویش رسولی افغانستان ٹیم کے کپتان ہوں گے

ایمسٹلوین، 17 اگست (یواین آئی) چین کے ساتھ سخت مقابلے میں 2-2 سے ڈرا کھیلنے کے بعد اپنی پہلی جیت کی امید میں ہندستانی خواتین ٹیم کل ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے پول ‘ڈی’ میچ میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی۔
ہندستان نے چین کے خلاف اچھی شروعات کی، جس میں نونیت اور دیپیکا نے گول کر کے اپنی شاندار فارم جاری رکھی۔ چین نے دو بار واپسی کرتے ہوئے برابری کی، لیکن ہندستان کی منظم دفاعی لائن اور لڑنے کے جذبے نے انہیں ٹورنامنٹ کی اہم ٹیموں میں سے ایک کے خلاف ایک اہم پوائنٹ دلانے میں مدد کی۔ اس نتیجے سے جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے میچ سے پہلے ہندستان کا اعتماد بڑھے گا، ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلے گا کہ اپنی مثبت لے کو تین پوائنٹس میں بدلنا کتنا ضروری ہے۔
وہیں، جنوبی افریقہ اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ سے 0-4 سے ہارنے کے بعد واپسی کرنے کے لیے بے تاب ہو گا۔ انگلینڈ ابھی پول میں سب سے آگے ہے، جبکہ ہندستان اور چین پہلے دن ڈرا کھیلنے کے بعد پوائنٹس کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے ہر پول کی سرفہرست دو ٹیمیں آگے بڑھیں گی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں بنی رہیں گی، اس لیے ہر پوائنٹ بہت اہم ہو جاتا ہے۔ اس لیے ہندستان اس مقابلے میں یہ جانتے ہوئے اترے گا کہ جیت سے ان کی کوالیفکیشن کی امیدوں کو بڑا بڑھاوا مل سکتا ہے۔
ہندستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ماریجنے نے کہا، ”ہم کیلیو لیشن یا اس بات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں کہ کون کس کے خلاف جیت رہا ہے۔ ہمارے لیے خود پر اور اپنی صلاحیتوں پر توجہ دینا سب سے ضروری ہے۔ ہم نے (چین کے خلاف) موقع بنائے۔ یہ بہت مثبت بات تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ ڈفینس کے معاملے میں ہم بہت مضبوط تھے۔ ہمیں ڈبل ٹرن اوور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بال جیتنا اور بال کو اپنے پاس رکھنا۔ یہ ایسی چیز ہے جسے ہم بہتر کر سکتے ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا، ”اب ہمارا سامنا جنوبی افریقہ سے ہے اور میں نے لڑکیوں سے کہا ہے کہ وہ چیزوں کو ہلکے میں نہ لیں۔ جنوبی افریقہ بھی ایک اچھی ٹیم ہے، اس لیے ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہو گا۔“
ہندستان کے لیے چیلنج یہ ہو گا کہ وہ چین کے خلاف دکھائی گئی شدت اور ضبط کو برقرار رکھیں اور ساتھ ہی اٹیکنگ تھرڈ میں اور زیادہ درست کھیل پیش کریں۔ ٹورنامنٹ کی شروعات میں نونیت اور دیپیکا کی فارم اعتماد کا بڑا ذریعہ ہو گی، جبکہ دباؤ جھیلنے کی ٹیم کی صلاحیت کا پھر سے امتحان لیا جائے گا۔ دوسری طرف، جنوبی افریقہ اپنی شروعاتی ہار کے بعد مضبوط واپسی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہو گا۔ ہندستان کو ایک ایسی ٹیم سے سخت مقابلے کی امید کرنی چاہیے جس کے پاس داؤ پر لگانے کے لیے بہت کچھ ہے۔
ہندستانی ٹیم چین کے خلاف دکھائے گئے بھروسے اور جیتنے کی زبردست خواہش سے اعتماد حاصل کرے گی۔ اب، اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی جیت پر نظررکھتے ہوئے، ہندستان اسی بنیاد کو آگے بڑھانا چاہے گا، تین اہم پوائنٹس حاصل کرنا چاہے گا اور سخت مقابلے والے پول ڈی میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیائی کھیلوں میں درویش رسولی افغانستان ٹیم کے کپتان ہوں گے

Next Post

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا
کھیل

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

2026-08-18
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں درویش رسولی افغانستان ٹیم کے کپتان ہوں گے

2026-08-18
کھیل

سُتھار اور جڈیجہ نے سری لنکا کو 284 رنز پر سمیٹا، ہندستان کو 178 رنز کی برتری

2026-08-18
کھیل

کولار اوپن کا دوسرا ایڈیشن 18 اگست سے شروع ہوگا

2026-08-18
پڈیکل نے گنگولی کی نمبر تین کی پرانی جگہ سنبھالی، ہندوستان کے مخصوص بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کلب میں شامل
کھیل

پڈیکل نے گنگولی کی نمبر تین کی پرانی جگہ سنبھالی، ہندوستان کے مخصوص بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کلب میں شامل

2026-08-16
امپائر کے فیصلے سے پہلے اسمتھ کے ریویو لینے پر وارنر نے حیرت ظاہر کی
کھیل

امپائر کے فیصلے سے پہلے اسمتھ کے ریویو لینے پر وارنر نے حیرت ظاہر کی

2026-08-16
ہندوستان کے تاریخی 600 ویں ٹیسٹ میں دیودت پڈیکل کی ناٹ آؤٹ سنچری
کھیل

ہندوستان کے تاریخی 600 ویں ٹیسٹ میں دیودت پڈیکل کی ناٹ آؤٹ سنچری

2026-08-16
ہرمن پریت کے دو گول، ہندوستان نے ویلز کو 3-1 سے شکست دی
کھیل

ہرمن پریت کے دو گول، ہندوستان نے ویلز کو 3-1 سے شکست دی

2026-08-16
Next Post
مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.