جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے غزہ کی طرح جنوبی لبنان کو تقسیم کرنا شروع کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-28
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

بیروت، 27 جولائی (یو این آئی) اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے کو مختلف حصوں میں نئی تقسیم شروع کر دی ہے۔
صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں مغربی کنارے طرز کی چیک پوسٹیں اور غزہ طرز جیسی یلو لائن کے نام سے ایک محدود رسائی والا علاقہ بھی بنا دیا ہے۔
ان چیک پوسٹوں اور فوجی حدود کے قیام سے اسرائیل جنوبی لبنان کو مرحلہ وار مختلف حصوں میں بانٹ رہا ہے۔
الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنانی فوج نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج مسلسل گولہ باری اور علاقے کو صاف کرنے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے باعث طے شدہ معاہدے کے مطابق لبنانی فوج دیہات کا مکمل کنٹرول سنبھالنے سے قاصر ہے۔
لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں سیکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کی کوششیں کر رہی ہے لیکن اسرائیل اس میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
لبنانی فوج نے منگل کے روز 3 پائلٹ زون دیہات میں سے پہلے دیہات میں اپنے دستے تعینات کیے تھے۔ سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کا یہ اقدام گزشتہ ماہ امریکہ کی حمایت سے طے پانے والے اس معاہدے کے بعد کیا گیا، جس کے تحت اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان سے مرحلہ وار انخلا کرنا ہے۔
لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ’’اسرائیلی حملوں کا تسلسل فوج کی مکمل تعیناتی میں رکاوٹ بن رہا ہے اور دیہات و قصبوں کے رہائشیوں کی اپنے گھروں کو واپسی بھی روک رہا ہے۔‘‘
اسرائیلی انخلا کے پہلے مرحلے کے لیے تین دیہات یا پائلٹ زونز منتخب کیے گئے تھے، جن میں زوطر الغربیہ، فرون اور صریفہ شامل ہیں۔ تاہم، اسرائیل کی جانب سے انخلا کے واضح شیڈول نہ ہونے پر خدشات بدستور برقرار ہیں۔ لبنانی فوج نے بتایا کہ شہریوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے باوجود زوطر الغربیہ کے مغربی حصوں طبنین اور نبطیہ الفوقا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ جاری رہی۔
بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نبطیہ، حدہ، کونین، بنت جبیل، نبی ابل الساقی، خیام، المنصوری، بیت السیاد اور صور کے علاقے مجدل زون میں بلڈوزروں کے ذریعے مسماری، گولہ باری اور مشین گنوں کے ساتھ تلاشی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مظاہرین کےخلاف پولیس کی کارروائی نہ رکی تو دوبارہ مظاہرہ کریں گے: سی جے پی

Next Post

ایران نے 30 دنوں کا وعدہ پورا کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

ایران نے 30 دنوں کا وعدہ پورا کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.