پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-14
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

تہران، 13 جولائی (یو این آئی) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سپریم لیڈر یا اعلیٰ فوجی اور ریاستی عہدے داروں کے قتل پر فیصلہ کُن کارروائی کے قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایرانی پارلیمنٹ یا ایکسپیڈینسی کونسل اعلیٰ قیادت پر قاتلانہ حملے کا فیصلہ کُن جواب کی ضمانت دینے کا قانون پاس کرے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ملک کی اعلیٰ قیادت یا سینئر فوجی و سرکاری عہدیداروں پر کسی بھی ممکنہ حملے کے جواب کے لیے پہلے سے باضابطہ پالیسی ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل یا پارلیمنٹ ایسی پالیسی منظورکرے، جس میں واضح کیا جائے کہ اگر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای یا کسی اہم عہدیدار کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا ردِعمل کیا ہوگا؟ کاظم غریب آبادی نے کہا پہلے سے فیصلہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حملے کے بعد فوری طور پر نیا فیصلہ نہ کرنا پڑے۔
ادھر پاسداران انقلاب نے بحریہ کے لیفٹیننٹ حامد رضا دہقانی سمیت 2 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی۔
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد امریکہ کے ایران پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، سینٹ کام نے ایران میں ایک سو چالیس اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں پاسداران انقلاب نے جاسک اور بوشہر میں بحریہ کے لیفٹیننٹ حامد رضا دہقانی سمیت دو فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے، حملوں کے جواب میں پاسداران انقلاب نے بھی کویت، بحرین، امارات، اردن، قطر اور عمان میں امریکی اہداف کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے امریکی حملوں میں بوشہر کے تین شہروں، صوبہ لرستان کے علاقے ویسیان کو نشانہ بنایا گیا۔ ریشہ میں فوجی بیرکوں اور بندر دیر میں ایک فوجی چوکی میں دھماکے ہوئے۔ کنگان بھی دھماکوں سے گونج اٹھا۔ ہرمزگان کے ساحلی شہر جاسک میں دس سے زائد دھماکے سنے گئے، چاہ بہار کے قریب دو اور قشم جزیرے پر بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے ایران میں ایک سو چالیس اہداف کو نشانہ بنایا گیا، نئے حملوں کا مقصد ہرمز میں قبرص کے تجارتی جہاز پر حملے پر ایرانی افواج کو جواب دہ ٹھہرانا تھا۔ رواں ہفتے تین حملوں میں ایران کے تین سو سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ جواب میں پاسداران انقلاب نے اُردن میں سلطان حسن ایئر بیس میں امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹراور ایم کیو ڈرون ہینگر کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
قطر میں العدید ایئربیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ عمان کی بندرگاہ دُقم میں لاجسٹک سپورٹ مراکز پر میزائل داغے گئے۔ کویت اور بحرین میں پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیب کو نشانہ بنایا۔
یو این آئ

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

Next Post

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
عالمی خبریں

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

2026-10-17
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
عالمی خبریں

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

2026-10-17
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار

2026-10-17
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
عالمی خبریں

یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا

2026-10-17
ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی

2026-10-17
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں ایک دہائی سے زائد عرصے کی بدترین جنگلاتی آگ، چار افراد ہلاک

2026-10-17
عالمی خبریں

میانمار کے فوجی بغاوت کے رہنما سے صدر بننے والے من آنگ ہلائینگ نے جنگ کے باوجود پڑوسی ممالک کی حمایت دوبارہ حاصل کرلی

2026-10-17
امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
Next Post
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.