جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سماجی تنظیموں کا اجلاس: مکمل ریاست کا درجہ بحال  کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
عمر کی’اُمید‘ مشن کی سراہنا،’خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملی‘ 

Srinagar: Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah speaks during an interview with PTI, in Srinagar, Tuesday, May 5, 2026. (PTI Photo/S Irfan)(PTI05_06_2026_000197B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سرینگر/۷ جولائی

متعلقہ

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

جموں و کشمیر کی مختلف سماجی تنظیموں کے۱۵۰ سے زائد نمائندوں نے ایک اہم ترین اجلاس کے دوران متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کا مکمل ریاستی درجہ فوری طور پر بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔

ریاست کی حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس  کی جانب سے نئی دہلی میں مجوزہ احتجاجی مظاہرے سے ٹھیک دو ہفتے قبل منگل کے روز یہ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس بیٹھک کی صدارت نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر کی۔

نیشنل کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے’ایوان نے متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے بنا کسی تاخیر کے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ یہ قرارداد اجلاس میں موجود تمام سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی اجتماعی اور یک زبان آواز کی عکاسی کرتی ہے‘۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی سماجی تنظیموں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا۔یہ اجلاس انتہائی نتیجہ خیز رہا اور ڈاکٹر صاحب (فاروق عبداللہ) کو عوامی نمائندوں سے متعدد اہم تجاویز اور آراء موصول ہوئیں۔

اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے مرکزی حکومت کو اس کا وعدہ یاد دلایا گیا ہے کہ وہ مزید تاخیر کیے بغیر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے۔

واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے ہی دن، یعنی۲۰ جولائی کو نئی دہلی کے جتنر منتر پر ایک  احتجاجی مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔ پارٹی اس مظاہرے میں شرکت کے لیے ’انڈیا‘ اتحاد کے رہنماؤں سمیت جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی قیادت کو بھی مدعو کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے تاکہ مرکز پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کتاب تنازعہ: سی آئی کے، کے جموں اور نوئیڈا میں چھاپے

Next Post

شوپیاں میں دو لشکر دہشت گردوں کی تلاش چوتھے روز بھی جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘
اہم ترین

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

2026-09-03
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

2026-09-03
سرینگر میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد معاونین کے گھروں پر چھاپے:پولیس
اہم ترین

کشتواڑ عصمت دری و موت کا معاملہ‘مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف پولیس  کی کارروائی‘۱۵۰  زائد گاڑیاں ضبط

2026-09-03
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملےمیں پانچ افراد کے  خلاف چارج شیٹ داخل

2026-09-03
Next Post
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن

شوپیاں میں دو لشکر دہشت گردوں کی تلاش چوتھے روز بھی جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.