اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایرانی تیل مہنگا فروخت ہونے لگا، 4 کروڑ بیرل تیل ایکسپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-02
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

تہران، یکم جولائی (یو این آئی) امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد ایران نے 4 کروڑ بیرل سے زائد تیل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے 20 فی صد زیادہ قیمت پر تیل فروخت کیا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے منگل کو کہا ایران نے کہا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد اس نے چار کروڑ بیرل سے زائد خام تیل برآمد کیا اور اب وہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اپنا تیل تقریباً 20 فی صد زیادہ قیمت پر فروخت کر رہا ہے۔
امریکہ اور ایران نے 17 جون کو ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تقریباً 4 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور مستقل امن معاہدے کے لیے 60 روزہ مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اس وقت مختصر جھڑپیں بھی ہوئیں جب ایران نے گزرنے والے دو بحری جہازوں پر حملہ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے خام تیل کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں تنازع کے دوران بحری آمدورفت تقریباً معطل ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی۔
محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر نشر کیے گئے ٹی وی انٹرویو میں کہا ’’جس دن سے بحری ناکہ بندی ختم ہوئی، اس دن سے اب تک ہم چار کروڑ بیرل سے زیادہ تیل برآمد کر چکے ہیں۔ معاہدے سے قبل تقریباً 2 ماہ کی ناکہ بندی کے دوران ایران ایک بیرل تیل بھی برآمد نہیں کر سکا تھا۔‘‘ آئل ٹینکرز کی نگرانی کرنے والی کمپنی ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام نے بدھ کو اندازہ ظاہر کیا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی توانائی برآمدات پر بحری ناکہ بندی ختم کیے جانے کے بعد گزشتہ 2 ہفتوں میں ایران تقریباً 5 کروڑ بیرل خام تیل برآمد کر چکا ہے۔
واضح رہے یہ کمپنی سیٹلائٹ تصاویر، ساحلی فوٹوگرافی اور ریئل ٹائم خودکار شناختی نظام (AIS) کے ذریعے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 73 ڈالر فی بیرل رہی، جو اپریل میں جنگ کے دوران ریکارڈ 118 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح سے تقریباً 40 فی صد کم ہے۔
سفارتی پیش رفت اور خلیجی ممالک سے تیل کی سپلائی میں اضافے کی توقعات کے باعث قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ یوریشیا گروپ کے سینئر تجزیہ کار گریگوری بریو کے مطابق، جنگ سے قبل ایرانی خام تیل پابندیوں کے خطرات کے باعث برینٹ کے مقابلے میں 10 سے 15 ڈالر فی بیرل کم قیمت پر فروخت کیا جاتا تھا۔ ایران نے مفاہمتی یادداشت کے تحت 60 دن تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے کوئی ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ آبی گزرگاہ کے انتظامی اختیارات اس کے پاس ہی رہیں گے۔
محمد باقر قالیباف نے کہا ’’آبنائے ہرمز کی خودمختاری ایران اور عمان کے پاس ہے اور اس میں آمدورفت ایران کے طے کردہ انتظامات کے مطابق ہوگی۔ ایران کسی بھی صورت میں آبنائے ہرمز میں اپنے حقوق سے دست بردار نہیں ہوگا کیوں کہ یہ ہماری علاقائی سمندری حدود ہیں۔‘‘
تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ 60 روزہ مدت ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کا انتظام کس طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ اس دوران بحری جہاز یا تو عمان کے ساحل کے ساتھ جنوبی راہداری استعمال کر رہے ہیں یا پھر ایران کے زیر انتظام شمالی راستوں سے گزر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے:وینس

Next Post

کھرگے اور راہل نے سالگرہ پر اکھلیش یادو کو مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس
عالمی خبریں

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

2026-08-22
یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار
عالمی خبریں

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

2026-08-22
عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین
عالمی خبریں

عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین

2026-08-22
عالمی خبریں

2026-08-22
ایران نے خود کو ایک ناقابل تسخیر طاقت ثابت کیا ہے: عراقچی
عالمی خبریں

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی کارروائی مزید بڑی شکست کا باعث بنے گی: عراقچی

2026-08-21
بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

2026-08-21
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا
عالمی خبریں

اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا

2026-08-21
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
عالمی خبریں

شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

2026-08-21
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

کھرگے اور راہل نے سالگرہ پر اکھلیش یادو کو مبارکباد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.