بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-04
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

تہران، 3 جون (یو این آئی) ایران نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ایئر بیس اور آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور یہ حملے امریکہ کی جانب سے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی متاثر کرنے کی قیمت چکانا ہوگی۔
دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے متعدد ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں، امریکی فورسز نے ایرانی جزیرہ قشم پر فوجی تنصیبات پر حملے بھی کیے۔
سینٹکام کے مطابق ایران نے ہمسایہ ممالک کویت اور بحرین پر میزائل داغے، لیکن امریکی اور بحرینی فوج نے انھیں مار گرایا، جب کہ بحری جہازوں پر ایران کے 3 ڈرون حملے بھی ناکام بنا دیے گئے ہیں۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس کو پاسداران کا نشانہ بنانے کا دعویٰ غلط ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت رکنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، ایران سے گفتگو مسلسل جاری ہے، تاہم یہ بات چیت کس سمت جائے گی، یہ کوئی نہیں جانتا۔ انھوں نے کہا ایران سے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کر لیں، 47 سال سے ایران جو کر رہا ہے اسے مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ 4 دن پہلے، کل اور آج بھی رابطے ہوئے ہیں، مذاکرات کہاں تک پہنچتے ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

Next Post

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.