جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

واشنگٹن، 2 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں میں اضافے پر پیر کے روز ہونے والی ایک ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیر اعظم کو پاگل قرار دے دیا اور غصے سے کہا ’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں۔‘‘ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ٹیلی فونک گفتگو میں پاگل اور ناشکرا قرار دیا اور کہا کہ اگر اس نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو اسرائیل دنیا میں مزید تنہا ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو کو یہ بھی باور کرایا کہ ’’میں نہ ہوتا تو تم ابھی جیل میں ہوتے، میں تمھاری چمڑی بچا رہا ہوں۔‘‘ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دوران گفتگو صدر ٹرمپ ایک بار شدید طیش میں آ کر نیتن یاہو پر چلا اٹھے کہ تم کیا احمقانہ کام کر رہے ہو، صرف ایک حزب اللّٰہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے رہائشی عمارتیں تباہ اور لبنانی شہریوں کا قتل عام کر رہے ہو، ہر شخص اب تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔
ٹرمپ کے تذلیلانہ جملوں پر نیتن یاہو صرف اوکے، اوکے کہتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انھوں نے نیتن یاہو کو جیل جانے سے بچانے میں مدد دی، جس کا اشارہ نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے میں ان کی حمایت کی جانب تھا۔ اس پیش رفت کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ پیر کو ہی ایران نے لبنان میں اسرائیلی اقدامات کے باعث امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات ترک کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پس منظر سے آگاہ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ اگر وہ بیروت پر بمباری کی دھمکی پر عمل کرتے ہیں تو اس سے عالمی سطح پر اسرائیل مزید تنہا ہو جائے گا۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ اس بات سے آگاہ تھے کہ حزب اللہ اسرائیل پر حملے کر رہی ہے اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم ان کا خیال تھا کہ حالیہ دنوں میں نیتن یاہو غیر متناسب انداز میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔
بیروت پر حملے کی دھمکیوں کے علاوہ اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کو بھی وسعت دے رہا ہے۔ ایک اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ لبنان میں بڑی تعداد میں شہری ہلاکتوں پر بھی تشویش رکھتے تھے اور انھوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ اسرائیلی فوج ایک حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے پوری عمارتیں گرا رہی ہے۔
دریں اثنا ایک اسرائیلی عہدیدار نے ایکسیوس کو بتایا کہ اسرائیل اب بیروت میں حزب اللہ کے اہداف پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ماضی میں بھی کئی کشیدہ گفتگوئیں ہو چکی ہیں، تاہم ایران اور دیگر معاملات پر دونوں رہنما قریبی رابطے میں رہے ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ اقتدار میں واپسی کے بعد نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی یہ ٹرمپ کی سخت ترین گفتگوؤں میں سے ایک تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ناراضگی کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ لبنان میں نیتن یاہو کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کے فیصلے سے ایران کے ساتھ ان کے مذاکرات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ گفتگو کے بعد ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ’’تیزی سے جاری‘‘ ہیں۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے گفتگو کے بعد جاری بیان میں کہا کہ انھوں نے ٹرمپ کو بتایا ہے کہ اگر حزب اللہ اسرائیل پر حملے بند نہیں کرتی تو اسرائیل بیروت میں اہداف کو نشانہ بنائے گا، جب کہ اس دوران جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ’’ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔‘‘ تاہم ایک دوسرے امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ حقیقت میں اس گفتگو کے دوران ٹرمپ کا مؤقف غالب رہا۔ عہدیدار کے مطابق نیتن یاہو نے جواب میں کہا ’’ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، بس یہ یقینی بنائیں کہ تمام معاملات سنبھال لیے جائیں۔‘‘ امریکہ اور ایران کے درمیان زیرِ مذاکرات مفاہمتی یادداشت میں لبنان میں لڑائی کے خاتمے کی شق شامل ہے اور یہی معاملہ اس سے قبل بھی ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایک کشیدہ گفتگو کا سبب بن چکا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

Next Post

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.