اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کا نیا امن معاہدہ کیا ہے؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-26
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

واشنگٹن، 25 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا ہے کہ امریکہ، ایران اور خطے کے متعدد ممالک کے درمیان امن سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر پیش رفت ہوئی ہے اور جلد حتمی اعلان کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ عالمی جہاز رانی کے لیے کھولنا، امریکہ اسرائیل اور ایران جنگ کا باضابطہ خاتمہ، ایران پر عائد بعض تیل کی پابندیوں میں نرمی، ایران کے جوہری پروگرام پر نئی بات چیت اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان، سعودی عرب، یو اے ای، مصر، ترکیہ، قطر، اردن اور بحرین شامل ہیں۔
ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات جاری ہیں، تاہم انہوں نے ٹرمپ کے بعض دعوؤں کو حقیقت سے مختلف قرار دیا ہے۔ ایران کے سرکاری و نیم سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تہران نے ابھی تک اپنے جوہری پروگرام پر کسی حتمی اقدام سے اتفاق نہیں کیا، ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پُرامن اور شہری مقاصد کے لیے ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق اس ہفتے اختلافات میں کمی آئی ہے، لیکن ابھی کئی معاملات پر مزید بات چیت ضروری ہے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور ایل این جی کی ترسیل ہوتی رہی ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد ایران نے اس راستے پر سخت پابندیاں عائد کیں جبکہ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کا بحری محاصرہ کر دیا تھا۔ امریکہ چاہتا ہے کہ عالمی جہازوں کو مکمل آزادی حاصل ہو، جبکہ ایران اس آبی راستے پر اپنی خود مختاری برقرار رکھنے پر زور دے رہا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل ایران سے یورینیئم کی افزودگی روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا۔
یاد رہے کہ 2015ء میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ (JCPOA) طے پایا تھا، تاہم 2018ء میں ٹرمپ نے امریکہ کو اس معاہدے سے الگ کر لیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مارچ 2025ء میں امریکی انٹیلی جنس سربراہ تلسی گبارڈ نے کانگریس کو بتایا تھا کہ امریکی اداروں کے مطابق ایران اس وقت ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا۔
ماہرین کے مطابق موجودہ مذاکرات اہم پیش رفت ضرور ہیں، لیکن حتمی معاہدے کے لیے امریکا، ایران اور خصوصاً اسرائیل کے مؤقف میں نرمی ضروری ہو گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پابندیوں میں نرمی اور جوہری تنازع کا حل نکل آیا تو یہ معاہدہ 2015ء کے جوہری معاہدے سے بھی بڑا ثابت ہو سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران سے معاہدہ جوہری خطرے کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائے گا: نیتن یاہو

Next Post

ایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ‘

ایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.