جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی کے پبلک ٹرانسپورٹ کو پوری طرح خواتین کے لیئے سازگار اور عالمی معیار کا بنائیں گے: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-20
in قومی خبریں
A A
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو کہا کہ دہلی حکومت اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے پرجوش ’پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ‘ منصوبے کے تحت اب تک 08 لاکھ سے زیادہ اسمارٹ کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔
محترمہ گپتا نے آج کہا کہ دہلی حکومت خواتین کی سکیورٹی، سہولت اور خود کفالت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے لگاتار کام کر رہی ہے۔ ’پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ‘ صرف مفت سفر کی سہولت نہیں ہے، بلکہ یہ خواتین کو باوقار، محفوظ اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار سفری تجربہ فراہم کرنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پبلک ٹرانسپورٹ محفوظ، قابل رسائی اور تکنیک پر مبنی ہوتا ہے، تب خواتین کے لیے تعلیم، روزگار اور خود کفالت کے مواقع خود بخود بڑھتے ہیں۔ یہ منصوبہ خواتین کو نہ صرف سہولت دے رہا ہے، بلکہ انہیں خود اعتمادی اور آزادی کا احساس بھی کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کا ہدف راجدھانی کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو پوری طرح خواتین کے لیئے سازگار، اسمارٹ اور عالمی معیار کا بنانا ہے۔ ڈیجیٹل گورننس اور جدید تکنیک کے ذریعے حکومت ٹرانسپورٹ خدمات کو زیادہ شفاف، موثر اور محفوظ بنا رہی ہے۔ یہی ترقی یافتہ اور بااختیار دہلی کی پہچان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنک کارڈ کو تیزی سے بنانے کے لیے حکومت نے مہم چلا رکھی ہے۔ پوری دہلی کی مختلف رہائشی کالونیوں سے لے کر سرکاری دفاتر میں پنک کارڈ کے لیئے لگاتار کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ ان کیمپوں میں خواتین کا آسانی سے پنک کارڈ بن رہا ہے۔ چونکہ سارا معاملہ آن لائن ہے، اس لیے دہلی کی خواتین کو کارڈ بنانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ کیمپ پوری دہلی میں لگاتار لگتے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ 5 برس سے زیادہ عمر کی دہلی کی تمام خواتین اور ٹرانسجینڈر رہائشیوں کے لیے دستیاب ہے۔ منصوبے کے ذریعے خواتین کا اقتصادی بوجھ کم ہوا ہے اور سرکاری بسوں میں ان کی شرکت بڑھنے سے سفری ماحول زیادہ محفوظ اور سازگار بنا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سہولت سے خواتین کو ماہانہ تقریباً 1,200 سے 2,400 روپے تک کی بچت ہو رہی ہے، جس سے خاندانوں کی اقتصادی صورتحال کو بھی مضبوطی مل رہی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں اس منصوبے کا دائرہ اور اثر دونوں اور زیادہ بڑھیں گے۔ دہلی حکومت خواتین کے لیے محفوظ، اسمارٹ اور باوقار ٹرانسپورٹ کا نظام دستیاب کرانے کے اپنے عزم کو پوری تندہی کے ساتھ آگے بڑھاتی رہے گی۔
دہلی کے پبلک ٹرانسپورٹ کو پوری طرح خواتین کے لیئے سازگار اور عالمی معیار کا بنائیں گے: ریکھا گپتا
نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو کہا کہ دہلی حکومت اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے پرجوش ’پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ‘ منصوبے کے تحت اب تک 08 لاکھ سے زیادہ اسمارٹ کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔
محترمہ گپتا نے آج کہا کہ دہلی حکومت خواتین کی سکیورٹی، سہولت اور خود کفالت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے لگاتار کام کر رہی ہے۔ ’پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ‘ صرف مفت سفر کی سہولت نہیں ہے، بلکہ یہ خواتین کو باوقار، محفوظ اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار سفری تجربہ فراہم کرنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عراقی سرزمین سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی کوشش؛ بغداد کی جانب سے تحقیقات کا آغاز، ریاض سے معلومات کی فراہمی کا مطالبہ

Next Post

مودی کا 12 سال میں بنایا ڈھانچہ ڈھنے کی کگار پر ہے: راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی

مودی کا 12 سال میں بنایا ڈھانچہ ڈھنے کی کگار پر ہے: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.