منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سری نگر میں منشیات فروش کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سری نگر میں منشیات فروش کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی جائیداد ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

لوگ منشیات سمگلنگ سے متعلق معلومات شیئر کریں:پولیس

سرینگر؍۱۹مئی

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

                جاری’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے تحت منشیات کے خلاف اپنی سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے سری نگر پولیس نے پیر کے روز شہر کے پریم پورہ علاقے میں ایک مبینہ منشیات فروش کی رہائشی عمارت اور اس سے ملحق سات مرلہ اراضی، جس کی مالیت تقریباً۱ء۵۰کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، ضبط کر لی۔

                پولیس نے ملزم کی شناخت اویس امین ڈینٹو، ولد محمد امین ڈینٹو، ساکن پریم پورہ کے طور پر کی ہے۔

                حکام کے مطابق یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی۔ مذکورہ جائیداد پولیس اسٹیشن پریم پورہ میں درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں ضبط کی گئی، جو این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ہے۔

                تحقیقات کے دوران پولیس نے پایا کہ یہ جائیداد مبینہ طور پر منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ آمدنی سے بنائی گئی تھی۔ حکام نے کہا کہ یہ اقدام منشیات کے نیٹ ورک کو توڑنے اور معاشرے میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رجحان کو روکنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

                سری نگر پولیس نے منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشی اور نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ سے متعلق معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔

                ادھر’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے تحت منشیات کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں پولیس ضلع ہندواڑہ نے بھی اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ہندواڑہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے بگت پورہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

                معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کو ناکہ پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کا تعاقب کیا اور اسے دھر لیا۔

                تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے اسپاسمو-پروکسی وون پلس اور باسکوگسٹ جیسی ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں، جس سے اس کے منشیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ گرفتار شخص کی شناخت جنید احمد ڈار ولد لال محمد ڈار، ساکن وسکوورہ ہندواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔

                اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں ایک ایف آئی آر متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ منشیات کے نیٹ ورک کے دیگر روابط کا پتہ چلایا جا سکے۔

                جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف اپنی ’زیرو ٹالرینس‘پالیسی پر کاربند رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات کے پورے نظام کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ منشیات فروشی سے متعلق مصدقہ معلومات فراہم کر کے منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنے میں تعاون کریں۔

                دریں اثنا، ادویات کی دکانوں کے ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد اور ادویات کے غلط استعمال کو روکنے کی جاری مہم کے تحت پولیس پوسٹ ویری ناگ اور ڈرگ کنٹرول محکمہ ڈورو کی مشترکہ ٹیم نے ویری ناگ میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران’ حامد ڈرگ اسٹور‘ نامی ایک دکان میں بے ضابطگیاں اور قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئیں، جس پر ڈرگ انسپکٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دکان کو موقع پر ہی سیل کر دیا۔

                اس معاملے میں مزید قانونی اور محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

                جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ وہ منشیات کے غلط استعمال کو روکنے اور فارماسیوٹیکل شعبے سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج۱۴۴۷:  تیاریاں عروج پر ‘مکہ اور اس کے گرد و نواح میں تکبیرات کی گونج

Next Post

آپریشن سندور نے بھارت کی ’سمارٹ پاور‘ کو ظاہر کیا:فوجی سربراہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
آپریشن سندور نے بھارت کی ’سمارٹ پاور‘ کو ظاہر کیا:فوجی سربراہ

آپریشن سندور نے بھارت کی ’سمارٹ پاور‘ کو ظاہر کیا:فوجی سربراہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.