جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے متاثرہ معیشتوں کو 50 ارب ڈالر تک فراہم کیے جاسکتے ہیں: آئی ایم ایف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-11
in عالمی خبریں
A A
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے متاثرہ معیشتوں کو 50 ارب ڈالر تک فراہم کیے جاسکتے ہیں: آئی ایم ایف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکہ، اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کامیاب

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید

واشنگٹن، 10 اپریل (یو این آئی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ سے متاثرہ کمزور معیشتوں کی بحالی کے لیے 50 ارب ڈالر تک فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے بیان میں خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے معاشی اثرات دیرپا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث غذائی عدم تحفظ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ساڑھے چار کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کرسٹالینا جارجیوا کا مزید کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر جنگ بندی ہو بھی جائے، تب بھی معاشی صورتحال کی پہلے جیسی سطح پر واپسی فی الحال ممکن نہیں۔ آئی ایم ایف مشرقِ وسطیٰ کے اس بحران کے معیشت پر پڑنے والے تفصیلی اثرات سے متعلق جامع رپورٹ 2026 میں جاری کرے گا۔
دوسری جانب بدھ کے روز ورلڈ بینک نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کی وجہ سے سنگین اور فوری معاشی نقصان” کا شکار ہوا ہے۔ ورلڈ بینک نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے علاوہ خطے کی مجموعی معاشی ترقی کی شرح 2026 میں سست ہو کر صرف 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ گزشتہ سال 4 فیصد تھی۔ یہ جنگ سے پہلے کے اندازوں کے مقابلے میں 2.4 فیصد پوائنٹس کی کمی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی چین کی متاثرہ صورتحال کے باعث عالمی افراطِ زر کے تخمینے میں اضافے کی توقع ہے۔ بدھ کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہان نے جنگ کے معاشی اثرات اور غذائی تحفظ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا تیل، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ اور نقل و حمل کی رکاوٹیں ناگزیر طور پر خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور غذائی عدم تحفظ کا باعث بنیں گی۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے جنگ کے باعث توانائی کی مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک کوآرڈینیشن گروپ بھی تشکیل دیا ہے، جس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کو ہوگا۔
اس ہفتے ایک نئی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے جنگ کے معاشی نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے تخمینہ لگایا ہے کہ جن ممالک میں جنگ ہوتی ہے وہاں پیداوار میں آغاز ہی میں تین فیصد تک کمی آتی ہے اور یہ کئی سالوں تک گرتی رہتی ہے۔ ایران جنگ سے متعلق ایک سابقہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تمام راستے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سست معاشی ترقی کی طرف جاتے ہیں، اور اس میں کھاد کی سپلائی چین میں شدید خلل کے باعث غذائی تحفظ پر پڑنے والے اثرات کو نمایاں کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب سے پروازیں، جزوی پروازیں

Next Post

دہلی- دہرادون اقتصادی راہداری: جنگلاتی حیات خود کو نئے ماحول کے مطابق ڈھال رہی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکہ، اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کامیاب

2026-06-05
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید

2026-06-05
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

جنگ دوبارہ شروع اور اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ہیں:ایران

2026-06-05
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا

2026-06-05
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
Next Post
دہلی- دہرادون اقتصادی راہداری: جنگلاتی حیات خود کو نئے ماحول کے مطابق ڈھال رہی ہے

دہلی- دہرادون اقتصادی راہداری: جنگلاتی حیات خود کو نئے ماحول کے مطابق ڈھال رہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.