جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 کولگام میں پنچایت اہلکار  رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

سرینگر؍۹؍اپریل

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جمعرات کو کولگام میں ایک پنچایت سیکریٹری کو منریگا مزدوروں کے بلوں کی منظوری کے سلسلے میں مبینہ طور پر۵ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ بلاک دیوسر کولگام کے پنچایت سیکریٹری (وی ایل ڈبلیو) شیخ زادہ عرفان ولد شیخ اے بی رشید ساکن منی وارہ ضلع اننت ناگ، شکایت کنندہ سے منریگا کاموں کے تحت مزدوری کے بلوں کی ادائیگی کیلئے۱۰ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے، جو بعد میں طے ہو کر۵ہزار روپے پر آ گئی۔

ترجمان نے کہا کہ شکایت کنندہ نے رشوت دینے کے بجائے قانونی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن بیورو کے پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔

ترجمان نے کہا ’’شکایت موصول ہونے پر خفیہ تصدیق کی گئی جس میں مذکورہ سرکاری ملازم کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد پولیس اسٹیشن اے سی بی اننت ناگ میں ایف آئی آر نمبر۰۴/۲۰۲۶درج کر کے انسداد بدعنوانی ایکٹ۱۹۸۸کی دفعہ۷ مع ترمیمی ایکٹ۲۰۱۸ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سرکاری ملازم کو رشوت طلب کرتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اسے موقع پر ہی حراست میں لیا گیا اور رشوت کی رقم بھی اس کی تحویل سے آزاد گواہوں کی موجودگی میں برآمد کی گئی۔

بعد ازاں ملزم سرکاری ملازم کے رہائشی مکان کی تلاشی ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں لی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک کروڑ روپے سے زائد  مالیت کی جائیدادیں ضبط 

Next Post

کویت میں سڑک حادثہ، جموں  کشمیر کے پانچ مزدور جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی

کویت میں سڑک حادثہ، جموں  کشمیر کے پانچ مزدور جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.