جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

چینی سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی سے حکومت لوگوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے: راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-05
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی، 04 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت چینی سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کر رہی ہے اور جن پر خود اس نے پابندی لگائی تھی، انہی سے نگرانی کروا کر عوام کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جب انہوں نے پارلیمنٹ میں حکومت سے اس بارے میں سوال پوچھا تو کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حال ہی میں چینی سی سی ٹی وی کیمروں کے عوامی استعمال پر پابندی لگائی ہے لیکن سرکاری عمارتوں کے اندر چینی کیمرے اب بھی نصب ہیں۔ پابندی شدہ چینی ایپس بدلے ہوئے ناموں کے ساتھ دوبارہ سامنے آ رہی ہیں۔ غیر ملکی اے آئی پلیٹ فارمز حساس ڈیٹا پروسیس کر رہے ہیں اور حکومت کے پاس ان سب کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت سے سوال پوچھا، جواب میں بہت کچھ کہا گیا لیکن جو پوچھا گیا تھا اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ ہمارے کیمرے کن ممالک سے آئے؟ ان میں سے کتنے سکیورٹی کے لحاظ سے تصدیق شدہ ہیں؟ کون سے غیر ملکی اے آئی پلیٹ فارمز سرکاری ڈیٹا پروسیس کر رہے ہیں؟ کون سی پابندی شدہ ایپس بدلے ہوئے ناموں کے ساتھ اب بھی چل رہی ہیں؟ وزارت کے جواب میں نہ کوئی تعداد تھی، نہ کوئی ٹھوس بات اور نہ ہی کسی ایک پلیٹ فارم کا نام بتایا گیا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ پانچ سال پہلے یہ تسلیم کرنے کے بعد کہ حکومت کی طرف سے استعمال کیے جا رہے 10 لاکھ چینی کیمرے ڈیٹا ٹرانسفر کے خطرات پیدا کرتے ہیں، آج بھی حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ جو کیمرے ہم پر نظر رکھ رہے ہیں وہ محفوظ ہیں یا نہیں۔ یہ جان بوجھ کر ہندوستان کو اندھیرے میں رکھنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے غیر ملکی نگرانی کی سچائی چھپا کر ہر شہری کی حفاظت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کی جنگ میں سفارتی تعطل: کیا پاکستان ثالثی سے باہر اور ہندوستان بطور برکس صدراس میں شامل ہورہا ہے؟

Next Post

الیکشن کمیشن نے 2026 کے انتخابات سے قبل امیدواروں کی تفصیلات جاننے کے لیے ‘ای سی آئی نیٹ’ پلیٹ فارم لانچ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے 2026 کے انتخابات سے قبل امیدواروں کی تفصیلات جاننے کے لیے 'ای سی آئی نیٹ' پلیٹ فارم لانچ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.