جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نائب صدرجمہوریہ نے سُدھا مورتی کی کتاب کا اجرا کیا، پارلیمنٹ کی دیواروں پر نقش تصاویر میں ہندوستان کا تہذیبی سفر نمایاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-02
in قومی خبریں
A A
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے بدھ کے روز یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے ‘سمویدھان سدن’ میں راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ سُدھا مورتی کی تحریر کردہ کتاب ‘ٹائڈز آف ٹائم: بھارتس ہسٹری تھرو میورلز ان پارلیمنٹ’ کا اجرا کیا۔
مسٹر رادھا کرشنن نے کتاب کی ستائش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اس میں پارلیمنٹ کی دیواروں پر بنے نقش و نگار (میورلز) کی لازوال خوبصورتی اور گہری علامتی اہمیت کو مؤثر طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر محض فن پارے نہیں ہیں، بلکہ ہندوستان کے تہذیبی سفر کی عکاسی کرنے والی زندہ کہانیاں ہیں، جو نسلوں کو تاریخ سے جوڑتی ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی جمہوری روایات قدیم زمانے سے ہی ہمہ گیر اور معاشرے میں گہرائی تک پیوست ہیں۔ شمال میں ‘ویشالی’ سے لے کر جنوب کے ‘کُڈا وولائی’ نظام تک، مکالمے، اتفاق رائے اور متنوع خیالات کے احترام کی روایت ہندوستان کو ” مادرجمہوریت ” بناتی ہے۔
نائب صدر نے سبرامنیم بھارتی کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان کی ثقافتی خوشحالی اور علمی روایت کو اجاگر کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں پارلیمنٹ میں روایتی علامتوں کی شمولیت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب 124 نقش و نگار کے ذریعے ہندوستان کی تاریخ کو زندہ کرتی ہے، جس میں وادی سندھ کی تہذیب سے لے کر مہارشی والمیکی، چانکیہ، مہاویر اور گوتم بدھ کی تعلیمات تک کا تفصیلی تذکرہ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتاب میں مہاتما گاندھی اور سبھاش چندر بوس جیسے عظیم رہنماؤں کی خدمات سمیت تحریک آزادی کے اہم ابواب کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مسٹر رادھا کرشنن نے ‘وکاس بھی، وراثت بھی’ کے اصول کو دہراتے ہوئے کہا کہ ترقی اور ثقافتی ورثہ ایک دوسرے کے تکملہ ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے "نیشن فرسٹ” کا جذبہ اپنانے اور ایمانداری و لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی اپیل کی۔
اس تقریب میں اوم برلا، جے پی نڈا، منوہر لال، ہری ونش سمیت کئی معزز شخصیات، ارکان پارلیمنٹ اور لوک سبھا و راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کا ‘آپریشن وعدہ صادق 4’: جدید میزائلوں کی برسات، امریکی و اسرائیلی دفاعی تنصیبات نشانہ

Next Post

اکھلیش یادو نے این جی او فنڈنگ بل پر بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کیا، شفافیت پر سوالات اٹھائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

2026-10-28
ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم
قومی خبریں

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

2026-10-28
ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں
قومی خبریں

ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں

2026-10-28
انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے
قومی خبریں

مودی اور شاہ کی تحریک کو دبانے کی کوششوں سے بھی گیانیش کمار کو ہٹانے کی تحریک نہیں رکے گی: کھرگے

2026-10-28
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے گڑھوال خطے میں فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا، مانا اور جوشی مٹھ پہنچے

2026-10-28
قومی خبریں

ٹول پلازا کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے رعایتی مقامی پاس

2026-10-28
قومی خبریں

چھٹھ مہاپرو کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت، تحفظ اور صفائی میں لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی: ریکھا گپتا

2026-10-28
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش

اکھلیش یادو نے این جی او فنڈنگ بل پر بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کیا، شفافیت پر سوالات اٹھائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.