ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تجارتی ایل پی جی صارفین کو سلنڈر کی فراہمی شروع: حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-15
in قومی خبریں, کاروبار
A A
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 14 مارچ (یواین آئی) حکومت نے ہفتہ کو کہا کہ مختلف ریاستوں میں تجارتی صارفین کو اب ایل پی جی گیس سلنڈروں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں اپنے علاقوں میں دستیاب پائپ والی قدرتی گیس کنکشن اپنانے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔
اسی دوران ایل پی جی سے لدے دو ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز سے نکل کر ہندوستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں اور وہ 16 اور 17 مارچ کو گجرات کی بندرگاہوں پر پہنچ سکتے ہیں، جس سے ایل پی جی کی فراہمی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ایل پی جی کے ذخائر بڑھانے کے لیے خلیجی ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی خریداری کی بات کی جا رہی ہے۔
حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی گھریلو پیداوار میں مغربی ایشیا کے تنازع کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 31 فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور اس کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔ گھریلو صارفین کو گھبراہٹ میں بکنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں ڈسٹری بیوٹرز کے پاس لائن لگانے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے اپیل کی ہے کہ گھریلو صارفین سلنڈر کے لیے صرف آن لائن طریقوں سے ہی بکنگ کریں اور اگر ممکن ہو تو وہ بھی پی این جی کنکشن لیں۔
مختلف وزارتوں کے افسران نے مغربی ایشیا بحران سے پیدا شدہ صورتحال پر یہاں باقاعدہ میڈیا بریفنگ میں ایندھن کی فراہمی، خلیجی علاقے میں پھنسے ہندوستانی پرچم والے جہازوں اور ملاحوں، علاقے میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی نکاسی اور کھاد کی فراہمی جیسے مسائل پر تازہ معلومات دیں۔ افسران نے بتایا کہ ملک میں یوریا سمیت مختلف قسم کی کھاد کافی مقدار میں دستیاب ہے۔ حکومت کسانوں کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ آئندہ کئی مہینوں کے لیے ان کی ضرورت کے مطابق ملک میں تمام اہم کھادوں کا ذخیرہ پچھلے سال کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔
پیٹرولیم و قدرتی گیس وزارت میں جوائنٹ سکریٹری سجاتا شرما نے بتایا کہ 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تجارتی ایل پی جی سلنڈروں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ یہ کام ریاستی حکومتوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "مغربی ایشیا بحران کے باعث ایل پی جی کی صورتحال کو لے کر فکر ضرور ہے لیکن ہمارے پاس ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے کافی ذخیرہ موجود ہے۔”
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ گھبراہٹ میں بکنگ کر رہے ہیں۔ کل سلنڈر کی روزانہ بکنگ 76 لاکھ سے بڑھ کر 88 لاکھ ہو گئی تھی، جو ظاہر کرتی ہے کہ لوگ گھبراہٹ میں بکنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ ڈیجیٹل بکنگ کریں، انہیں سلنڈر گھر پر پہنچا دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

Next Post

ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں طلبہ اور نوجوانوں کا اہم کردار: رادھا کرشنن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ
اہم ترین

غریب کینسر مریضوں کے  علاج کے فنڈ کو ۲ء۴۰لاکھ  سے بڑھا کر۴لاکھ روپے کیا گیا

2026-09-02
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
Next Post
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات

ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں طلبہ اور نوجوانوں کا اہم کردار: رادھا کرشنن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.