جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جے شنکر نے کہا کہ ایرانی جنگی جہاز کو کوچین میں رکنے کی اجازت دینا انسانی فیصلہ ہے، اس میں کچھ غلط نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-08 - Updated on 2026-03-09
in قومی خبریں
A A
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 07 مارچ (یواین آئی) وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایرانی جنگی جہاز اریس لاون کو کوچین بندرگاہ پر رکنے کی اجازت دینے کے ہندوستان کے فیصلے پر اٹھنے والے سوالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قانونی پیچیدگیوں سے بالاتر انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور ان کی نظر میں یہ بالکل درست ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے ہفتہ کو یہاں رائے سینا ڈائیلاگ کے تیسرے اور آخری دن "بحر ہند کا مستقبل” موضوع پر پینل مباحثے میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جنگی جہاز کو کوچین بندرگاہ پر رکنے کی اجازت خصوصی حالات اور انسانی بنیادوں پر دی گئی ہے اور اسے قانونی باریکیوں میں نہیں پرکھنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کے تین جنگی جہاز اریس دینا، اریس لاون اور اریس بوشہر گزشتہ ماہ وشاکھاپٹنم میں بحریہ کے بین الاقوامی بیڑا جائزہ تقریب اور "ملن” مشق میں شامل ہونے آئے تھے اور بعد میں بحر ہند میں موجود تھے۔
ہندوستان کا یہ بیان ایران کے ایک جنگی جہاز اریس دینا پر امریکی بحریہ کے حملے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہاکہ "جہاز مشکلات میں تھا۔ انسانی نقطۂ نظر سے ان کی مدد کرنا درست تھا۔ ہم نے معاملے کو سادہ اور انسانی بنیادوں پر دیکھا، نہ کہ صرف قانونی مسائل کے تناظر میں۔”
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرح سری لنکا نے بھی ایرانی جنگی جہاز کو ڈاک کرنے کی اجازت دی ہے۔ جے شنکر نے وضاحت کی کہ جہاز اس وقت بندرگاہ کے قریب ترین پانیوں میں آنا چاہتا تھا اور رپورٹس کے مطابق انہیں مسائل پیش آ رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ جنگی جہاز یہاں آئے تھے تو صورتحال بالکل مختلف تھی لیکن حالات تیزی سے اور آزادانہ طور پر بدل رہے تھے اور وہ غلط وقت میں یہاں پھنس گئے۔
بحر ہند میں ہندوستان کے "نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر” کردار پر سوال کے جواب میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بہت بحث ہو رہی ہے، اور سوشل میڈیا کی فطرت ہی ایسی ہے کہ وہاں سخت، جھکاؤ والے اور بعض اوقات انتہا پسندانہ خیالات سامنے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحر ہند صرف اس سے جڑے ممالک تک محدود نہیں ہے۔ "بحر ہند کی حقیقت کو سمجھیں۔ ڈیاگو گارسیا پچھلے پانچ دہائیوں سے یہاں موجود ہے۔ جیبوتی میں غیر ملکی فوجی دستوں کی تعیناتی اس صدی کے پہلے عشرے میں ہوئی تھی۔ اسی دوران ہمبنٹوٹا بھی بنا۔”
انہوں نے کہا کہ اس صدی کے پہلے عشرے سے ہی بحر ہند میں غیر ملکی افواج کی موجودگی رہی ہے، اس لیے یہ ماننا کہ بحر ہند صرف ان ممالک تک محدود ہے جو اس سے جڑے ہیں، درست نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جن اوشدھی ڈے پر مودی نے کم خرچ صحت خدمات پر زور دیا

Next Post

وزیر اعلیٰ سے متعدد اراکین اسمبلی کی ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
’جموں و کشمیر میں۵۴۸نئی میڈیکل نشستوں کا اضافہ ‘

وزیر اعلیٰ سے متعدد اراکین اسمبلی کی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.