بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈگری صرف ایک سند نہیں بلکہ ایک عہد ہے: رادھا کرشنن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-01
in قومی خبریں
A A
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

نئی دہلی، 28 فروری (یواین آئی) نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ گریجویشن کی ڈگری محض ایک کاغذی سند نہیں بلکہ سماج کی خدمت کرنے، اپنی صلاحیتوں کو وسیع بھلائی کے لیے استعمال کرنے اور سب سے بڑھ کر "قوم سب سے اوپر” کے اصول کو قائم رکھنے کا ایک عہد ہے۔
مسٹر رادھا کرشنن نے ہفتہ کو دہلی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے قابلِ ذکر 104 سالہ سفر اور علمی برتری و تسلسل کے تئیں اس کی غیر متزلزل وابستگی کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کا آغاز صرف تین کالجوں، دو فیکلٹیوں، آٹھ شعبوں، عطیہ میں ملی کتابوں کے ایک چھوٹے کتب خانے اور 750 طلبہ سے ہوا تھا۔ آج اس میں 16 فیکلٹیاں، 86 شعبے، 90 کالج، 20 ہاسٹل، 30 سے زیادہ مراکز و ادارے، 34 کتب خانے اور چھ لاکھ سے زیادہ طلبہ ہیں۔
انہوں نے دہلی یونیورسٹی کو ملک کے سب سے معزز اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک صدی سے زیادہ عرصے سے اس نے ایسے دانشور پیدا کیے ہیں جنہوں نے ہندوستان کی فکری، سیاسی، سائنسی اور ثقافتی زندگی کی قیادت کی ہے۔ طلبہ سے کہا گیا کہ وہ اب ان باصلاحیت سابق طلبہ کی روایت میں شامل ہو رہے ہیں جنہوں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کو بھی تشکیل دیا ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ کانووکیشن محض ایک رسمی تقریب نہیں بلکہ یہ ایک اختتام اور ایک نئی شروعات دونوں کی علامت ہے۔ یہ برسوں کی تعلیم، نظم و ضبط، دوستی، امتحانات اور خود شناسی کا جشن ہے، ساتھ ہی گریجویٹس کے لیے ذمہ داری کے وسیع میدان میں باضابطہ داخلے کا اشارہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گریجویٹس ایک ایسے دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں جو تبدیلی سے گزر رہی ہے۔ ٹیکنالوجی صنعتوں کو نئی شکل دے رہی ہے، مصنوعی ذہانت کام کی نوعیت کو دوبارہ متعین کر رہی ہے، ماحولیاتی تبدیلی ترقی کے نمونوں کو چیلنج کر رہی ہے اور دنیا بھر میں جمہوریت کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں ڈگری صرف ایک سند نہیں بلکہ ایک عہد ہے: سماج کی خدمت کا عہد، اپنی صلاحیتوں کو وسیع بھلائی کے لیے استعمال کرنے کا عہد، صرف اپنے لیے نہیں بلکہ قوم کی فلاح کے لیے جینے کا عہد اور سب سے بڑھ کر "قوم سب سے اوپر” کے اصول کو قائم رکھنے کا عہد۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور دور اندیشی میں ہندوستان نے خود انحصار ہندوستان بننے اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے، جب ملک اپنی آزادی کی 100ویں سالگرہ منائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ خود انحصاری کا مطلب ہے جدت، پیداوار، تحقیق اور ہندوستانی حالات پر مبنی ایسے حل تیار کرنے کی صلاحیت جو عالمی سطح پر مسابقتی ہوں۔ ترقی یافتہ ہندوستان کا مطلب ہے شمولیتی ترقی، تکنیکی قیادت، سماجی ہم آہنگی، ماحولیاتی پائیداری اور شفاف و جوابدہ ادارے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سے ڈگری حاصل کرنے والے چاہے سائنسدان بنیں، سول سرونٹ، کاروباری، فنکار، وکیل، استاد یا موجد، وہ 2047 کے ہندوستان کو تشکیل دیں گے۔ خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کی کامیابی ان کی ایمانداری، قابلیت، ہمدردی اور جدت کی روح پر منحصر ہوگی۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ گریجویٹس میں 50 فیصد سے زیادہ اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔ انہوں نے اسے ملک میں خواتین کی تعلیم کی بے مثال ترقی کا ثبوت قرار دیا۔ آخر میں انہوں نے تمام گریجویٹ طلبہ کو ان کی مسلسل محنت سے حاصل اس کامیابی پر دعائیں اور نیک تمنائیں پیش کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایئر انڈیا اور انڈیگو نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کیں

Next Post

جموں و کشمیر میں بھیڑ اور بکریوں کی  چار اعلیٰ غیر ملکی نسلیں درآمد کرنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

2026-10-28
ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم
قومی خبریں

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

2026-10-28
ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں
قومی خبریں

ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں

2026-10-28
انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے
قومی خبریں

مودی اور شاہ کی تحریک کو دبانے کی کوششوں سے بھی گیانیش کمار کو ہٹانے کی تحریک نہیں رکے گی: کھرگے

2026-10-28
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے گڑھوال خطے میں فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا، مانا اور جوشی مٹھ پہنچے

2026-10-28
قومی خبریں

ٹول پلازا کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے رعایتی مقامی پاس

2026-10-28
قومی خبریں

چھٹھ مہاپرو کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت، تحفظ اور صفائی میں لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی: ریکھا گپتا

2026-10-28
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
’عوامی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا‘:باسی گوشت معاملے پر  اسمبلی اسپیکر کابیان

جموں و کشمیر میں بھیڑ اور بکریوں کی  چار اعلیٰ غیر ملکی نسلیں درآمد کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.