جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کمپرومائزڈ پی ایم مودی نہیں بلکہ گاندھی خاندان ہے، پولیس کو دیکھ کر چھپ جاتے ہیں راہل کے ببر شیر: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-01
in قومی خبریں
A A
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کمپرومائزڈ پی ایم کہنے اورانڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران احتجاج کرنے والے یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو ببر شیر قرار دینے پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر شدید جوابی حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کمپرومائزڈ مودی نہیں بلکہ گاندھی خاندان رہا ہے۔
بی جے پی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیہ نے ہفتہ کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کانگریس اور مسٹر گاندھی کو نشانہ بنایا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ بدترین صنعتی حادثے بھوپال گیس سانحہ کے ملزم وارن اینڈرسن کو چھوڑنے والے اور 1984 کے سکھ فسادات کے وقت ملک کے وزیر اعظم راجیو گاندھی کمپرومائزڈ پی ایم تھے یا اے آئی سمٹ کا انعقاد کر کے دنیا بھر میں ہندوستان کا وقار بلند کرنے والے مسٹر مودی کمپرومائزڈ پی ایم ہیں؟
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے غیر سنجیدہ باتیں کی ہیں، جن کے لیے وہ اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے (مسٹر گاندھی) کہا ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے جو آئینی طور پر احتجاج کرنے والوں کو جیل بھیج دیتی ہے۔ اس میں انہوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کمپرومائزڈ پی ایم لکھا ہے۔
مسٹر بھاٹیہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ باتیں وہ لکھ رہے ہیں جن کا فرضی گاندھی خاندان نسل در نسل کمپرومائزڈ رہا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ "دنیا کی تاریخ میں بھوپال سانحہ بدترین صنعتی آفات میں سے ایک تھا۔ وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ہاتھ بھوپال گیس سانحے میں ہلاک ہونے والے 8,800 افراد کے خون سے رنگے تھے۔ ان کے پرنسپل سکریٹری پی سی الیگزینڈر نے کہا تھا کہ اگر وارن اینڈرسن کو جانے کی اجازت دی گئی، تو یہ مسٹر گاندھی اور اس وقت کے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ارجن سنگھ کی وجہ سے ہوا تھا۔ گاندھی خاندان نسلوں سے سمجھوتے کرتا رہا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "1984 کے سکھ فسادات کے دوران جب کانگریس لیڈروں پر سکھوں کے خلاف تشدد کی قیادت کرنے کا الزام لگا، تو مسٹر گاندھی نے اسے یہ کہہ کر جائز ٹھہرانے کی کوششکی تھی کہ جب ایک بڑا درخت گرتا ہے، تو دھرتی ہلتی ہے۔”
واضح رہے کہ راہل گاندھی نے اے آئی سمٹ کے دوران احتجاج کرنے پر یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ "پرامن احتجاج ہماری تاریخی میراث ہے۔ یہ ہمارے خون میں شامل ہے اور ہر ہندوستانی کا جمہوری حق ہے۔ مجھے یوتھ کانگریس کے اپنے ببر شیر ساتھیوں پر فخر ہے، جنہوں نے ‘کمپرومائزڈ پی ایم کے خلاف بے خوف ہو کر ملک کے مفاد میں آواز بلند کی ہے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تمام ایرانی فورسز ہتھیار ڈال دیں، ورنہ موت کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

Next Post

وزیراعظم مودی نے قومی سائنس ڈے پر اختراعی جذبے کی ستائش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
وہ دن دور نہیں جب ہندوستان 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بن جائے گا: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم مودی نے قومی سائنس ڈے پر اختراعی جذبے کی ستائش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.