ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-20
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

واشنگٹن، 19 فروری (یو این آئی) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی ہے، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری

امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر

امریکی میڈیا سی بی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ہفتے تک ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، تاہم صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی حکام نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں اس وقت مسلسل مشاورت جاری ہے، جہاں ممکنہ حملے سے منسلک خطرات، ایران کے ردعمل اور سیاسی و عسکری نتائج پر غور کیا جا رہا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ایران پر حملے کے کئی جواز موجود ہیں، لیکن صدر کی ترجیح ہمیشہ سفارت کاری رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ اور تعاون کرے، تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔

امریکی حکام کے مطابق خطے میں جنگی طیاروں، ریفیولنگ ٹینکرز، اور دو ایئرکرافٹ کیریئر گروپس سمیت بڑی فوجی طاقت تعینات کی جا چکی ہے، جس کے بعد امریکہ کے پاس ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فوجی تیاری کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل سسٹم اور لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانا ہو سکتا ہے، تاہم تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں، جنیوا میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی، لیکن دونوں ممالک کے درمیان بڑے اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

امریکہ مسلسل ایران سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ یورینیم افزودگی مکمل طور پر بند کرے، جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں کرے گا۔

ادھر اسرائیل بھی ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے، اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے خلاف سخت کارروائی کے حامی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ایک بار پھر حملہ ہوتا ہے تو خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ بھڑک سکتی ہے اور ایران کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل پر شدید میزائل حملوں کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ 2025 میں بھی امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے پر افطار، بے گھر خاندانوں کا دکھ بھرا رمضان

Next Post

کونگو میں جھڑپیں،کم از کم 50 شہری ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری
عالمی خبریں

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری

2026-09-05
امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر
عالمی خبریں

امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر

2026-09-05
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
عالمی خبریں

تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب

2026-09-05
ایران جنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ٹرمپ کا دو ٹوک موقف: "میں کبھی معافی نہیں مانگوں گا، فیصلہ درست تھا”
عالمی خبریں

ہم یورپ کو ایرانی جوہری خطرے سے بچا رہے ہیں:ٹرمپ کا دعویٰ

2026-09-05
عالمی خبریں

ال نینو ہوا تیز، 2027 کے آغاز تک شدید گرمی اور شدید موسمی واقعات کا خطرہ

2026-09-05
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی  وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات
اہم ترین

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

2026-09-04
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

2026-09-04
منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی
عالمی خبریں

منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی

2026-09-04
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

کونگو میں جھڑپیں،کم از کم 50 شہری ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.