جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنگ بندی کے باوجود بیت حنون کی مسماری: عرب میڈیا نے اسرائیلی مہم بے نقاب کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-28
in عالمی خبریں
A A
حکومت نے ناگا تنظیموں کے ساتھ جنگ بندی میں ایک سال کی توسیع کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکہ، اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کامیاب

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید

رام اللہ، 27 جنوری (یو این آئی) عرب میڈیا کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود شمالی غزہ کے شہر بیت حنون میں گھروں اور زرعی زمین کو منظم طریقے سے مسمار کیا۔
عرب میڈیا الجزیرہ کی ڈیجیٹل انویسٹی گیوٹیو ٹیم نے 8 اکتوبر (سیز فائر کے دو دن بعد) سے 8 جنوری کے درمیان سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ اسرائیلی بلڈوزز کے ذریعے تقریباً 4 لاکھ 8 ہزار مربع میٹر رقبہ صاف کیا گیا، جس میں کم از کم 329 گھروں کے ملبے اور زرعی علاقے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے بعد اگرچہ کئی عمارتیں متاثر تھیں لیکن مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئی تھیں تاہم سیزفائر کے بعد دسمبر کے وسط تک بیشتر عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس کر دی گئیں اور سرسبز زمین ایک ویران میدان میں بدل گئی۔
بڑے پیمانے پر یہ مسماری بیت حانون کے اس حصے میں کی گئی جو اسرائیلی سرحد اور قریبی بستی سدیروت کے سامنے واقع ہے ۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر تک غزہ میں 81 فیصد عمارتیں تباہ یا شدید متاثر ہو چکی تھیں جبکہ شمالی غزہ، خصوصاً شہر بیت حانون سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے علاقوں میں شامل ہے ۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دائیں بازو کے رہنما کھلے عام غزہ میں دوبارہ یہودی آبادکاری کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ دسمبر 2024ءمیں اسرائیلی وزراءاور ارکانِ پارلیمان نے سدیروت سے بیت حانون اور بیت لاہیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 800 سے زائد یہودی خاندان وہاں بسنے کے لیے تیار ہیں۔
اسی دوران اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے شمالی غزہ میں زرعی و فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل غزہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیز کے مطابق جنگ کی آڑ میں میں اسرائیل غزہ کو تباہ، فلسطینیوں کو بے دخل اور علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
‘الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیل نے کم از کم 1300 مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی ہے جن میں شہریوں پر فائرنگ اور بمباری کے واقعات شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران:’ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر اور عمارتوں پر تعینات سنائپرز‘: بی بی سی

Next Post

ٹرمپ کا جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیرف بڑھانے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکہ، اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کامیاب

2026-06-05
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید

2026-06-05
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

جنگ دوبارہ شروع اور اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ہیں:ایران

2026-06-05
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا

2026-06-05
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ کا جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیرف بڑھانے کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.