لہاسہ، 12 دسمبر (یو این آئی) چین کے خودمختار علاقے تبت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے سبب عمارتیں لرز گئیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریختر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔
تبت کے دارالحکومت لہاسا سے چین کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ تبت کے شمالی علاقے میں زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔










