بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

محکمہ بجلی کی صارفین پر بجلی گرانے کی تجویز

کے پی ڈی سی ایل کے۲۰ فیصد اضافی سرچارج عائد کرنے کے منصوبے پر وادی میں شدید ردعمل اور برہمی کا اظہار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
محکمہ بجلی کی صارفین پر بجلی گرانے کی تجویز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

یہ عوام مخالف ہے :پی ڈی پی/ہم اس تجویز کو مسترد کرتے ہیں:این سی / تجویزموجودہ معاشی صورتحال میں بلاجواز:بخاری

وادی میں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ٰکے پی ڈی سی ایل) کے اس منصوبے پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے جس میں زیادہ مانگ والے اوقات کے دوران صارفین سے ۲۰ فیصد اضافی سرچارج وصول کیا جا سکتا ہے ۔
حکمران جماعت ‘نیشنل کانفرنس سمیت بیشتر سیاسی جماعتوں کے علاوہ تاجر انجمنوں نے بھی اس منصوبے کو مسترد کردیا ہے ۔
کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے جوائنٹ الیکٹر سٹی ریگولیٹری کمیشن (جے سی آر سی) سے درخواست کی ہے کہ وادی میں سخت سردی کے سبب بجلی کی زیادہ مانگ والے اوقات‘یعنی پیک آور،میں زرعی شعبے کے بغیر تمام صارفین پر ۲۰ فیصد اضافی سرچارج عائد کرنے کی اجازت دی جائے۔
جے اینڈ کے اور لداخ کے لیے قائم ریگولیٹری کمیشن میں دائر پٹیشن کے مطابق، کے پی ڈی سی ایل نے یہ سرچارج گھریلو صارفین سمیت مختلف زمروں کے صارفین کے لیے تجویز کیا ہے۔ جے ای آر سی ایک نیم عدالتی ادارہ ہے جسے ٹیرف (بجلی نرخ) سے متعلق ایسی تجویزیں منظور یا مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر محمود احمد شاہ نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کوبتایا’’کے پی ڈی سی ایل نے دن کے پیک آور کیلئے ٹیرف پر۲۰ فیصد سرچارج تجویز کیا ہے۔ ابھی تک ریگولیٹری کمیشن نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے‘‘۔
یہ تجویز وقت کے حساب سے بجلی کے نرخ طے کرنے کے نظام (ٹائم آف ڈے ٹیرف) کا حصہ ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ اسے کس وقت استعمال کیا جا رہا ہے۔
وادی میں اس منصوبے کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے ۔ سیاسی جماعتوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے حکمران جماعت ‘ نیشنل کانفرنس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے حالانکہ این سی خود اس منسوبے کو مسترد کردیا ہے ۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رکن اسمبلی وحید الرحمن پرہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ فیصلہ عوام کے حق میں نہیں ہے اور اس سے عام کشمیریوں کے لیے زندگی گزارنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔‘‘ انہوں نے حکومت کو یہ فیصلہ نافذ کرنے سے قبل عوام کی حالت کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔
پرہ نے اس تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا’’کشمیر میں بجلی کوئی لکڑری نہیں بلکہ ضرورت اور مجبوری ہے۔ صاحب ثروت افراد شاید یہ نہ سمجھ سکیں تاہم عام کشمیری کے لیے سردیاں جنگ میں اپنی جان بچانے جیسا عمل ہے۔‘‘
دوسری جانب نیشنل کانفرنس نے اس مسئلے پر اپنا واضح اور سخت مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کسی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دے گی جو موجودہ حالات میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالے ۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق کا کہنا ہے کہ پارٹی اور حکومت نے پہلے ہی۲۰فیصد سرچارج کی تجویز پر اپنا واضح مؤقف اختیار کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وادیٔ کشمیر میں شدید سردیوں کے دوران بجلی محض ایک سہولت نہیں بلکہ زندگی کا لازمی تقاضا ہے ۔ ’’ایسے موسم میں صبح و شام بجلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے ، اور گھروں میں حرارت برقرار رکھنے کے لیے بجلی بنیادی ضرورت بن جاتی ہے ‘‘۔
صادق نے کہا کہ حکومت اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہے کہ عام کشمیری پہلے ہی مہنگائی، معاشی دباؤ اور سرد موسم کا سامنا کر رہا ہے ۔’’ ایسے وقت میں بجلی کے نرخ بڑھانا عوامی تکالیف میں اضافہ کرے گا، جو کسی صورت قابل قبول نہیں‘‘۔
اُن کے مطابق عمر عبداللہ کی حکومت عوام دوست پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے اور کوئی بھی تجویز جو غریب یا متوسط طبقے کیلئے نقصان دہ ہو، اسے منظور نہیں کیا جائے گا۔
حکمران جماعت کے ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ اس شدید کشمیری سردی میں بجلی کوئی عیاشی نہیں بلکہ ضرورت ہے ، اور عمر عبداللہ حکومت ایسے کسی غیر منصفانہ اور بے وقت فیصلے کو آگے بڑھنے نہیں دے گی۔
صادق نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ موجودہ حکومت کسی ایسے اقدام کو نافذ نہیں ہونے دے گی جو لوگوں کیلئے مزید پریشانی کا باعث بنے ۔
جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کی جانب سے صبح اور شام کے وقت استعمال ہونے والی بجلی پر۲۰فیصد سرچارج عائد کرنے کی تجویز کو موجودہ معاشی صورتحال میں بلاجواز قرار دیا۔
بخاری نے کہا کہ ہماری زیادہ تر آبادی سیاحت اور باغبانی پر منحصر ہے اور ان دونوں شعبوں کو اس سال بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
اپنی پارٹی کے صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو’ایکس‘پر اپنے ایک بیان میں کیا۔
بخاری نے کہا’’کے پی ڈی سی ایل کی جانب سے پیک اوقات کے دوران بجلی کے نرخوں پر ۲۰فیصد سرچارج عائد کرنے کی تجویز ان لوگوں کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی ہے جو پہلے ہی معاشی بحران سے بچنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ ہماری زیادہ تر آبادی سیاحت اور باغبانی پر منحصر ہے اور ان دونوں شعبوں کو اس سال بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
بخاری نے کہا’’دیگر کاروبار بھی زوال کا شکار ہیں۔ ایسے وقت میں، صبح اور شام کے لیے بجلی کے چارجز میں اضافہ جب کہ کنبے ٹھٹھرتی سردی میں سب سے زیادہ بجلی پر انحصار کرتے ہیں،کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ ایسے سخت اقدام کو نافذ کرنے کا سوچنے سے پہلے لوگوں کی معاشی مشکلات پر غور کرے ۔ انہوں حکام سے اپیل کی کہ وہ ان لوگوں پر رحم کریں جو پہلے تکلیف میں ہیں۔(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’یہ لوگوں کو سزا دینے کے مترادف‘:کے سی سی آئی کی سرچارج کی تجویز کی مخالفت

Next Post

۲۰ فیصد اضافی ’ٹیکس‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

۲۰ فیصد اضافی ’ٹیکس‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.